Advertisement

وفاقی حکومت کا ملک بھر میں مردم شماری کرانے کا فیصلہ

مردم شماری

وفاقی حکومت کی جانب سے یکم اگست سے ملک بھر میں ساتویں مردم شماری کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کی وجہ سے ملک بھر میں عام انتخابات کا انعقاد التواء میں پڑنے کا خدشہ ہے۔

اس حوالے سے ادارہ شماریات کی جانب سے ساتویں مردم شماری کے حوالے سے سیکرٹری الیکشن کمیشن کو خط لکھ کر آگاہ کردیا گیا ہے۔

خط میں بتایا گیا ہے کہ  مشترکہ مفادات کونسل کے 13 جنوری 2022 کے اجلاس میں ساتویں مردم شماری کرانے کی منظوری دی گئی ہے جس کے نتائج 31 دسمبر 2022 تک الیکشن کمیشن کے حوالے کردیئے جائیں گے۔

 خط کے مطابق الیکشن کمیشن نے آئندہ انتخابات کے لئے 2017 کی مردم شماری کی بنیاد پر حلقہ بندیوں کا عمل شروع کیا ہے جبکہ نئی مردم شماری کی صورت میں الیکشن کمیشن کا حلقہ بندیوں کا عمل غیر موثر ہو جائے گا۔

Advertisement

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ نئی مردم شماری کی صورت میں آئندہ عام انتخابات کا انعقاد مئی 2023 سے قبل ناممکن ہوگا جس کے بعد الیکشن کمیشن کو دوبارہ سے حلقہ بندیوں کے لیے چار ماہ درکار ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق حلقہ بندیاں مکمل ہونے کے بعد الیکشن کمیشن کو عام انتخابات کی تیاریوں کے لیے کم از کم تین ماہ کا وقت درکار ہوگا جس کے بعد الیکشن کمیشن کو انتخابی فہرستوں کا پر بھی دوبارہ سے نظر ثانی کرنی پڑے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
آئی اے ای اے نے پاکستان کے سول نیوکلیئر پروگرام کو تسلی بخش قرار دیدیا
پاکستان سے مانچسٹر جانے والوں کے لیے خوشخبری
معصوم ارتضیٰ کی شہادت باہمت والدین کی استقامت اور وطن سے لازوال محبت کی انمول داستان
الیکشن کمیشن نے ملک میں ووٹرز کا ڈیٹا جاری کر دیا
فتنہ الہندوستان کا دہشتگرد افغانستان میں پراسرار طور پر ہلاک
سونا کتنا مہنگا؟ قمیت میں مزید اضافہ ریکارڈ
Next Article
Exit mobile version