Advertisement

بالی ووڈ اسٹارز کو ہر سال افطار پارٹی پر مدعو کرنیوالے ’بابا صدیق‘ کون ہیں؟

بابا صدیق نے ہر سال کی طرح اس سال بھی ایک شاندار دعوت افطار کا انعقاد کیا، جس میں بالی ووڈ سے لے کر ٹی وی کے اداکاروں اور سیاستدانوں نے شرکت کی۔

بابا صدیق، سلمان خان اور شاہ رخ خان جیسے معروف بالی ووڈ اسٹارز سے دوستی کی وجہ سے اکثر زیر بحث رہتے ہیں۔

بابا صدیق ہر سال ماہ رمضان کے دوران اپنے خاص دوستوں کو افطار پارٹی میں مدعو کرتے ہیں۔

بابا صدیق کی اس سال منعقد ہونے والی افطار پارٹی میں کن کن بالی و وڈ اسٹارز نے شرکت کی ، آئیں تصویری جھلکیاں پیش کرتے ہیں۔

سلمان خان

Advertisement

شاہ رخ خان

Advertisement

شلپا شیٹی

Advertisement

سنجے دت

Advertisement

شہناز گل

Advertisement

ثناخان

Advertisement

سہیل خان

Advertisement

ارپیتا اور آیوش شرما

Advertisement

بابا صدیق کون ہیں؟

بابا صدیق کا پورا نام بابا ضیاء الدین صدیق ہے جوکہ ایک بھارتی سیاست دان ہیں۔

بابا صدیق ریاست مہاراشٹرا کے واندرے مغربی ودھان سبھا کے حلقہ سے رکن قانون ساز اسمبلی (ایم ایل اے) رہ چکے ہیں۔

وہ 1999، 2004 اور 2009 میں لگاتار تین بار ایم ایل اے رہے اور اس سے قبل مسلسل دو مرتبہ (1992–1997) میں میونسپل کارپوریٹر کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔

Advertisement

بابا صدیق کی شادی شہزین صدیق سے ہوئی ہے اور ان کے دو بچے بیٹی ڈاکٹر عرشیہ اور بیٹا ذیشان ہیں۔

بابا صدیق کی دوستی کئی بالی ووڈ اداکاروں سے ہے، جن میں شاہ رخ خان، سلمان خان، سنجے دت اور دیگر شامل ہیں۔

بابا صدیق کی افطار پارٹی کئی سالوں سے مشہور ہے ، پہلے اس میں صرف سیاست دان ہی آتے تھے لیکن آہستہ آہستہ انہوں نے بالی ووڈ کی مشہور شخصیات کو بھی مدعو کرنا شروع کر دیا اور ان کی افطار پارٹی اور بھی مقبول ہو گئی۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کیخلاف جوا ایپ تشہیر کیس میں اہم موڑ
ٹیلر سوئفٹ کی شادی کب اور کہاں ہوگی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version