راجہ پرویز اشرف اسپیکر قومی اسمبلی منتخب

پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے نامزد امیدوار راجہ پرویز اشرف بلامقابلہ قومی اسمبلی کے اسپیکر منتخب ہوگئے ہیں۔
اسپیکر منتخب ہونے کے بعد راجہ پرویز اشرف نے حلف بھی اٹھالیا ہے جس کے بعد انہوں نے فوری طور پر اسپیکر کی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔
اسپیکر قومی اسمبلی کے انتخاب کے لئے پینل آف چیئر ایاز صادق کی زیر صدارت اجلاس شروع ہوا۔
اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک ہوا ہے قومی اسمبلی کی کارروائی قانون کے تحت آگے بڑھائی گئی۔
اجلاس کے آغاز پر پی ٹی آئی کے منحرف ارکان، جماعت اسلامی اور جی ڈی اے کے ارکان اپوزیشن بینچز پر موجود ہیں جبکہ حکومتی جماعت اور اتحادیوں کے 174 ارکان حکومتی بینچز پر موجود ہتھے۔
قومی اسمبلی کا اہم اجلاس آج ہورہا ہے جس میں نئے اسپیکر کا انتخاب عمل میں آئے گا۔
تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس آج دن 12 بجے طلب کرلیا گیا ہے جس میں قومی اسمبلی کے نئے اسپیکر کا انتخاب کیا جائے گا۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما راجہ پرویز اشرف اور ن لیگ کے رہنما سردار ایاز صادق نے اسپیکر قومی اسمبلی کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے ہیں ، اسپیکر کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے لیے دیے گئے مقررہ وقت تک صرف راجہ پرویز اشرف نے ہی کاغذات جمع کروائے جبکہ وقت ختم ہونے سے دو منٹ پہلے ایاز صادق نے اپنے کاغذ جمع کروائے جس کے بعد ان کے درمیان مقابلہ ہوگا۔
اس حوالے سے حکومتی ارکان کا کہنا ہے کہ ایاز صادق کو بطور اسپیکر کے امیدوار پیش کرنا ن لیگ کی حکمت عملی کا حصہ ہے، ان کے کاغذ واپس لینے پر راجہ پرویز اشرف بلا مقابلہ سپیکر منتخب ہونگے۔
سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے تجویز اور تائید کنندہ پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ اور نوید قمر تھے جب کہ اسپیکر قومی اسمبلی کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا وقت ختم ہو چکا ہے۔
واضح رہے کہ تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی کے رہنما اسد قیصر نے سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد پر ووٹنگ سے انکار کرتے ہوئے اپنے عہدے سے مستعفیٰ ہونے کا اعلان کردیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

