Advertisement

سونم کپور کے گھر ڈاکا ڈالنے والےکا سُراغ مل گیا

معروف بالی وُڈ اداکارہ سونم کپور کے گھر کروڑوں کی چوری کس نے کی پولیس کو سُراغ مل گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی پولیس کا کہنا ہے کہ بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور کے گھر کی نرس نے 2.4 کروڑ کی نقدی اور زیورات چوری کیے۔

اداکارہ سونم کپور کی دہلی رہائش گاہ پر کام کرنے والی ایک نرس کو فروری میں 2.4 کروڑ روپے کی نقدی اور زیورات چوری کرنے کے الزام میں اس کے شوہر کے ساتھ گرفتار کیا گیا تھا۔

پولیس نے بتایا کہ چوری 11 فروری کو ہوئی تھی اور 23 فروری کو تغلق روڈ پولیس اسٹیشن میں اس کی اطلاع ملنے پر پولیس کیس درج کیا گیا تھا۔

Advertisement

انہوں نے بتایا کہ کیس میں شکایت کنندہ سونم کپور اور ان کے شوہر آنند آہوجا کے گھر کی منیجر تھی جس میں 20 سے زیادہ لوگ کام کرتے ہیں۔

ایک سینئر پولیس افسر نے کہا کہ دہلی پولیس کی کرائم برانچ نے نئی دہلی ضلع کی اسپیشل اسٹاف برانچ کی ایک ٹیم کے ساتھ منگل کی رات چھاپہ مارا اور نرس کو اُس کے شوہر کے ساتھ گرفتار کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چوری شدہ زیورات اور نقدی برآمد ہونا ابھی باقی ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ تغلق روڈ پولیس اسٹیشن نے کیس کو تحقیقات کے لیے نئی دہلی ضلع کی اسپیشل اسٹاف برانچ کو منتقل کردیا تھا، انہوں نے کہا کہ کرائم برانچ بھی اس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
میکسیکن حسینہ فاطمہ بوش کی توہین پر عالمی حسیناؤں کا احتجاج ، تقریب کا اجتماعی واک آؤٹ
آن اسکرین رومانس پر عائزہ اور دانش کی دلچسپ نوک جھونک؛ ویڈیو وائرل
چار شادیوں کے بعد بھی باہر منہ مارنے کی عادت؛ حمزہ علی عباسی نے مردوں کو آئینہ دکھادیا
علیحدگی کے بعد بھی ٹام کروز اور آنا دے آرمس کا دوستانہ رشتہ قائم
نبیل ظفر کا ای چالان پر دلچسپ تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل
خلیل الرحمان قمر کی مبینہ ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت
Advertisement
Next Article
Exit mobile version