Advertisement

مائیکل وان کی آسٹریلیا کے خلاف غیر معمولی بلے بازی پر بابر اعظم کی تعریف

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مائیکل وان نے آسٹریلیا کے خلاف دوسرے اور تیسرے ون ڈے میں بلے سے شاندار کارکردگی پر بابر اعظم کی تعریف کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بابر اعظم نے سیریز میں اپنی دوسری سنچری ریکارڈ کی اور ناقابل شکست 105 رنز بنائے۔

 دوسرے ون ڈے میں پاکستانی کپتان کے شاندار 114 رنز نے ہوم ٹیم کو 50 اوور کے فارمیٹ میں اپنے اب تک کے سب سے زیادہ رنز کا تعاقب کرنے میں مدد کی۔

بابر اعظم  کو مین آف دی سیریز بھی قرار دیا گیا ہے کیونکہ اس نے تین اننگز میں 138 کی اوسط سے 276 رنز بنائے تھے۔

47 سالہ مائیکل وان  نے ٹویٹر پر لکھا کہ اور دوبارہ ، بس شاندار، بابر اعظم۔

Advertisement

انہوں نے بابر اعظم کو دی بیسٹ کہہ کر مخاطب کیا۔

سیریز کے دوران اعظم ون ڈے میں 16 سنچریاں بنانے والے اب تک کے تیز ترین بلے باز بھی بن گئے۔

 27 سالہ نوجوان نے یہ کارنامہ صرف 84 ویں اننگز میں انجام دیا۔

 اس سے قبل یہ ریکارڈ جنوبی افریقہ کے سابق عظیم ہاشم آملہ کے پاس تھا جنہوں نے 94 اننگز میں یہ سنگ میل عبور کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
نوجوان کرکٹر پریکٹس کے دوران گیند لگنے سے جاں بحق
جنوبی افریقا نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو 55 رنز سے شکست دیدی
پہلا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کو بیٹنگ کی دعوت
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی آج، ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
بولنگ میں بہتری لائیں گے، غلطیاں نہیں دہرائیں گے، سلمان علی آغا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version