ملک و قوم کا ایک روپیہ بھی ضائع نہیں ہونے دیں گے، وزیراعظم

وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ملک و قوم کا ایک روپیہ بھی ضائع نہیں ہونے دیں گے۔
شہباز شریف سے ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن جہانزیب خان کی ملاقات ہوئی جس میں عوامی فلاحی منصوبوں کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔
ملاقات میں وزیرِ اعظم کو تعطل کے شکار ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔
وزیرِ اعظم نے عوامی فلاحی منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنے کی ہدایت دی اور پلاننگ کمیشن کو مزید فعال کرنے کی بھی ہدایت دی۔
اس موقع پر وزیرِ اعظم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جامع منصوبہ بندی سے ٹھوس پالیسیوں کی تشکیل اور پالیسیوں کے تسلسل سے ملکی معاشی و اقتصادی ترقی یقینی بنائیں گے۔
وزیرِ اعظم نے ہدایت دی کہ وزارتیں و ڈویژن باہمی تعاون کو یقینی بنائیں۔
شہباز شریف نے مزید کہا کہ عوامی فلاحی منصوبے مزید مجرمانہ غفلت اور نظر اندازی کا شکار نہیں ہوں گے، ترقی کا سفر وہیں سے شروع ہے، جہاں سے رکا تھا، ملک و قوم کا ایک روپیہ بھی ضائع نہیں ہونے دیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News