Advertisement

ثناء فخر کی بچوں کے ساتھ حرکات دیکھ مداحوں کی آنکھیں کھلی رہ گئیں

Sana Fakhar's Son

پاکستانی شوبز سے وابستہ معروف اداکارہ اور ماڈل  ثناء فخر کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے، جس میں انہیں اپنے بچوں کے ساتھ ورزش کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

Advertisement

ڈرامہ اور فلم انڈسٹری دونوں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے والی ثناء فخر اپنی فٹنس پر  بہت دھیان دیتی ہیں، اور مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وہ اپنی جمنگ کرتے ہوئے مختصر ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں۔

ثناء اپنی فٹنس اور صحت کے حوالے سے بہت حساس ہیں، انہوں نے گذشتہ روز انسٹاگرام پر ایک مختصر ویڈیو شیئر کی جس میں وہ ورزش کر رہی ہیں، جبکہ ان کے ساتھ ان کے دونوں بیٹے عزمی امام اور رایان امام کو بھی دیکھا جاسکتا ہے جو اپنی والدہ کے ساتھ ورزش میں مصروف ہیں۔

ثناء نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا، “میری سب سے بڑی نعمت  کہ میں ماں ہوں۔”

اس کیپشن کے ساتھ انہوں نے ہیش ٹیگ میں خدا کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس نعمت کا شکر ادا نہیں کیا جاسکتا۔

خیال رہے کہ ثناء فخر اپنی فٹنس کے حوالے سے دیگر فنکاروں کے مقابلے میں کچھ زیادہ ہی پرجوش نظر آتی ہیں، ورزش   کے لیے انہوں نے اپنے گھر کے ایک حصے میں چھوٹا سا جم بنایا ہوا ہے جہاں وہ ورزش اور ان کے بچے باکسنگ اور دیگر کھیلوں کی پریکٹس کرتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سدا بہار گیتوں‌ کے خالق تنویر نقوی کی برسی
عاصم اظہر کی انسٹاگرام پر واپسی؛ البم لانچ کیساتھ ہانیہ عامر کا نام پھر زیرِبحث
ساحر لودھی نے اہلیہ کے عوامی سطح پر نہ آنے کی وجہ بتا دی
دل کا دورہ کیوں پڑا؟ صبا قمر نے اصل وجہ بتا دی
عظیم موسیقار خواجہ خورشید انور کو مداحوں سے بچھڑے 41 برس بیت گئے
مصنوعی ذہانت پر احد رضا میر کے دلچسپ خیالات، انٹرویو وائرل ہوگیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version