Advertisement

فرانس میں ایلون مسک کی اسٹار لنک سروسز پر پابندی عائد

فرانس میں ایلون مسک کی اسٹار لنک سروسز پر پابندی عائد

 فرانسیسی عدالت نے ماحولیاتی تحفظات کی بنیاد پراسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک کی اسٹارلنک سروسز پرپابندی عائد کردی ہے۔

غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق اسٹار لنک کے خلاف فرانس کے کچھ ماحولیاتی گروپس کی جانب ایلون مسک کے اسٹار لنک منصوبے کے خلاف کیس دائر کیا گیا تھا۔

 یہ بھی پڑھیں: ایلون مسک کی ٹوئٹ نے ڈوج کوائن کی قیمت بڑھا دی

فرانسیسی عدالت عظمیٰ میں دائرہونے والے اس کیس میں فرانس کے ٹیلی کام آپریٹر Arcep کو بھی فریق بنایا گیا تھا۔

Arcepنے فروری 2021 میں اسٹارلنک کوفریکوئنسی کے دوبینڈزفراہم کیے تھےجو کہ فرانسیسی صارفین کے لیے کمپنی کے سیٹیلائٹ جھرمٹ سے منسلک تھے۔

Advertisement

مزید پڑھیں: ٹیسلا شیئرز کی غیر قانونی فروخت؛ ایلون مسک اور ان کے بھائی کے خلاف تحقیقات

اسٹارلنک کوعدالت میں گھسیٹنے والے ماحولیاتی گروپس میں سے ایک’ ایکٹ فار دی انوائرمنٹ‘ کے سربراہ اسٹیفین خرشوف کا کہنا ہے کہ عدالتی فیصلے کے مطابق اسٹارلنک کولائسنس فراہم کرنے کے فیصلے سے ہائی بینڈ وتھ انٹرنیٹ مارکیٹ تک رسائی اوراینڈ یوزرز کے مفادات پر اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں: ایلو ن مسک کی برین چپ اور دماغ کے آپریشن کے درمیان کیا تعلق ہے؟

اسٹارلنک کولائسنس دینے سے قبل اس پرعوامی رائے لینی چاہیئے تھی، لیکن Arcep نے ایسا نہیں کیا۔

عدالتی فیصلے کے مطابق اسٹارلنک اب ان دونوں بینڈزکی فریکوئنسی کوفرانس کی حدود میں استعمال نہیں کرسکے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
واٹس ایپ اسٹوریج مینجمنٹ کو آسان بنانے کے لیے نیا فیچر لانے کی تیاری شروع
ٹی وی میزبانوں کیلئے خطرے کی گھنٹی ! برطانوی چینل پر بھی اے آئی اینکر متعارف
پاکستان کا پہلا اے آئی لرننگ پلیٹ فارم ’’ ہوپ ٹو اسکلز ڈاٹ کام ‘‘ لانچ کردیا گیا
قالین دھونے والا دنیا کا پہلا روبوٹ متعارف
بغیر ڈرائیور خودکار ٹیکسی لندن میں کب چلیں گی؟ گوگل نے بتا دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version