Advertisement

نفرت کی سیاست کو پاکستان کی سرحدوں کے اندر رکھیں، خرم دستگیر

وفاقی وزیر پاور انجینئیر خرم دستگیر نے کہا ہے کہ سیاست میں نفرت کی دیوار کو پاکستان تک محدود رکھاجائے تو بہتر ہوگا۔

وزیر پاور انجینئیر خرم دستگیر نے پریس کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ ریاست مدینہ کے دعوے کرنے والوں نے کل شب مدینہ کا تقدس پامال کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ شب پیش آنے والے واقعے پر سعودی اتھارٹیز نے ایکشن لیا اب ایسا نہیں ہوگا اور ہماری استدعاہےنفرت کی سیاست ختم کی جائے۔

پریس کانفرنس کے دوران بجلی کی موجودہ صورتحال پر بات کرتے ہوئے خرم دستگیر کا کہنا تھا کہ بجلی کےبحران کی وجہ سےلوڈشیڈنگ ہورہی ہے اور بجلی بحران کی ذمہ دارسابق حکومت ہے۔

 انہوں نے کہا کہ توانائی بحران کی ایک اور وجہ نظام میں تکنیکی خرابیاں ہیں اور اگر ماضی کی حکومت بروقت ایندھن کا انتظام کرتی تومسائل نہ ہوتے۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ یکم مئی سے ایل این جی اور 2 مئی سے فرنس آئل اور گیس ملے گی جس کے بعد اگلے 10 دن میں لوڈ شیڈنگ میں کمی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ کچھ پلانٹس مرمت کے لیے بند ہیں  جس کی وجہ سے 2 ہزارسے زائد میگاواٹ بجلی نہیں بن رہی ہے۔

انہوں نے بتایا ہے کہ بجلی پیداکرنے والے بجلی گھروں میں ملازمین کی عید کی چھٹیاں کینسل کردیں گئیں ہیں ۔

خرم دستگیر نے بتایا کہ ایندھن کی عدم دستیابی کے باعث ساڑھے 5 ہزار میگاواٹ بجلی نہیں بنا پا رہے، ٹیکنیکل فالٹ، مین ٹینس کے باعث2  ہزارسے زائد میگاواٹ بجلی سسٹم میں نہیں ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ فرنس آئل اور ایل این جی سمیت مطلوبہ ایندھن مئی میں آجائیں گے  اور ایندھن دستیاب ہونے سے لوڈشیڈنگ پر قابو پایا جاسکے گا ۔

ان کا کہنا تھا کہ سابق حکمرانوں کی غلط پالیسیوں سے آج یہ دن دیکھنا پڑ رہا ہے  لیکن آئندہ 15 روز میں فرق سب کو نظر آنا شروع ہوجائے گا۔

Advertisement

اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ دس سے بارہ گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ چند روز میں نصف ہوجائے  گا اور بجلی فراہمی کا مکمل ڈیٹا بھی جاری کیا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
بھاڑ میں جائے فورتھ شیڈول ، مولانا فضل الرحمان پٹڑی سے اتر گئے
مشرقی محاذ پر شکست کے بعد مودی کی بولتی بند ہو گئی ، خواجہ آصف
بھارت اپنی ناپاک سازشوں سے باز نہ آیا، جاسوس ملاح پکڑا گیا
سندھ میں جدید موبائل ویٹرنری سہولیات متعارف، 65 ایمبولینسز خریدنے کا منصوبہ
وفاقی حکومت گلگت بلتستان کی ترقی اور نوجوانوں کے بہتر مستقبل کیلئے پُرعزم ہے، وزیراعظم
کے الیکٹرک کی نالائقی و عدم دلچسپی؛ کراچی میں فراہمی آب کے نظام کا بیڑا غرق
Advertisement
Next Article
Exit mobile version