Advertisement

آسٹریلوی ٹیم پر حملے کی دھمکیاں بھیجنے والا شخص گرفتار

فیصل آباد پولیس نے ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے پاکستان میں قیام کے دوران آسٹریلوی ٹیم کو دھمکیاں دینے والے شخص کو گرفتار کر لیا ہے۔

ایک رپورٹ کے مطابق ملزم نے حال ہی میں ختم ہونے والے دورے کے دوران آسٹریلیا کے وزیر داخلہ کو فون کیا اور مبینہ طور پر دھمکی دی۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ غلام محمد میں دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

 ملزم نے لاہور میں آسٹریلوی ٹیم پر حملے کی دھمکی دی تاہم  ملزم نے اپنے جرائم کا اعتراف کر لیا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ ملزم کا نام عرفان ہے جو سرفراز کالونی میں رہتا ہے، اس نے آسٹریلوی وزارت داخلہ کو فون کر کے کرکٹ ٹیم پر حملے کی دھمکی دی۔

Advertisement

آسٹریلیا کا  دورہ پاکستان بغیر کسی مسئلے کے کامیابی کے ساتھ منعقد ہوا اور یہ پاکستان کے لیے ایک شاندار کامیابی تھی، جس سے شاندار آمدنی ہوئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال ستمبر میں، نیوزی لینڈ نے ٹیم کو سیکیورٹی خطرات کا حوالہ دیتے ہوئے راولپنڈی میں ابتدائی ون ڈے کے ٹاس سے چند منٹ قبل پاکستان کے دورے سے دستبردار ہو گئے تھےانہیں تین ون ڈے اور پانچ ٹی ٹوئنٹی کھیلنے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سہ فریقی سیریز: افغانستان کے انکار کے بعد پی سی بی کا زمبابوے سے رابطہ
آسٹریلوی کرکٹرز کا بھارتی کھلاڑیوں پر طنز، ویڈیو نے ہنگامہ کھڑا کردیا
ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی کا امتزاج؛ کرکٹ میں نیا فارمیٹ ’’ٹیسٹ ٹوئنٹی‘‘ متعارف
راشد خان ون ڈے بولنگ رینکنگ میں نمبر ون، پاکستانی بولرز ٹاپ 10 سے باہر
لیونل میسی کے لئے بری خبر، اربوں روپے کا جھٹکا لگ گیا
سعودی عرب نے مسلسل تیسری بار فیفا ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کر لیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version