Advertisement

شہباز شریف نیازی قبیلے سے معافی مانگیں، شہبازگل

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے کہا ہے کہ شہباز شریف نیازی قبیلے سے معافی مانگیں۔

اسلام آباد میں سپریم کورٹ کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز گل نے کہا کہ فرح خان آپ کے ایم پی اے کی بہو ہے جس نے کل قرارداد جمع کرائی، کوئی کرپشن میں ملوث ہے تو عدالت کے پاس جائے۔

انہوں نے کہا کہ شہبازشریف میریٹ کے وزیراعظم، حمزہ شہباز فلیٹیز کا وزیراعلیٰ بنا ہوا ہے، شہبازشریف نے نیازی قبیلے کو نازی ازم سے ملایا، یہ نیازی قبیلے سے معافی مانگیں۔

تحریک انصاف کے رہنما کا کہنا ہے کہ رات کو مولانا فضل الرحمان نے ایک بیان دیا تھا، جس وقت وہ بیان دیا تو ان کا مقصد کیا تھا،انہوں نے کہا کہ اگر عدالت کا فیصلہ خلاف آیا تو ہم نہیں مانیں گے۔

شہباز گل نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کا شوق ان کے وکیل کو پورا کرنا چاہیے، عدالت آپ سے پوچھے کہ آپ کا وکیل یہاں کیوں ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ آج یہاں سیاسی جماعت کے لیڈر نے بڑی غلط حرکت کی ہے، آج ایک سیاسی رہنما نے نیازی کو جرمن نازی کے ساتھ مشاہبت دی ہے۔

انکا کہنا ہے کہ پاکستان میں پوری تاریخ میں نیب نے اتنا پیسہ ریکور نہیں کیا جتنی ہماری حکومت میں ہوا، یہ تاثر دیا جاتا ہے کہ چور چور کا نعرہ لگایا جاتا ہے ریکور کیا کیا ہے۔

ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ یہ ذہن میں رکھیں زمین داروں کے والی وارثوں کو بیرونی سازش سے ہٹایا گیا، ابسلوٹلی فراڈ کہنے والا ابسلوٹلی نیچ آدمی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ قوم کو عمران خان کا بھی معلوم ہے اور ان کا بھی معلوم ہے، کل بھی یہاں واقعہ ہوا جو نہیں ہونا چاہیے تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاک فوج ملک سے دہشتگردی کے ناسور کو عوام کے تعاون سے ختم کرنے کیلئے پرعزم
بابا گرونانک کا 556واں جنم دن؛ وزیراعظم کی سکھ برادری کو مبارکباد
حکومت کی 27 ویں آئینی ترمیم تیار، اگلے ہفتے پارلیمنٹ سے منظوری متوقع
پہاڑوں میں چھپی ایک مقدس نشانی
بابا گرونانک کا 556 واں جنم دن، بھارتی سکھ یاتریوں کی ننکانہ صاحب آمد
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version