Advertisement

موسم گرما کے مزیدار پھل، گرما کے 4 میٹھے فائدے

موسم گرما اپنے ساتھ کئی سوغاتیں لے کر آتا ہے ان میں صحت بخش سبزیاں اور مزیداررسیلے پھل  شامل ہے، آپ نے کبھی غور کیا ہے اس موسم کے پھل گرمی کی تاثیر کو کم کرنے، جسم میں پانی کی سطح کو توازن میں رکھنے کے ساتھ غذائیت سے مالا مال ہوتے ہیں تاکہ اس موسم کے اثرات سے محفوظ رہا جا سکے۔

ان ہی مزیدار پھلوں میں گرما بھی شامل ہے جسے دیکھ ہی کھانے کا جی چاہتا ہے اس کا پیرونی چھلکا قدرے کھردرا اور سخت ہوتا ہے لیکن اس کے اندر نہایت رسیلا اور شیریں پھل موجود ہوتا ہے، یہ سفید رنگ کا ہوتا ہے تاہم آج کل بازاروں میں چھوٹے ہلکے سبزرنگ اور دھاری دار چھلکا  لئے گرماعام دستاب ہے یہ اندر سے نارنگی رنگ کا نہایت میٹھا ہوتا ہے۔

برطانیہ سے تعلق رکھنے والی ماہرغذائیت کا کہنا ہے یہ ایک ورسٹائل پھل ہے اسے فروٹ چاٹ، سلاد، اسمودی اور سیریل کے ساتھ ملا کر بہترین ناشتہ کے لئے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ میٹھے کھانے کے شوقین افراد اس صحت بخش پھل کو کھاکر میٹھے کی طلب کو پورا کرسکتے ہیں

Advertisement

یہ پھل بے پناہ صحت بخش اجزاء لئے ہوئے ہے اس کی ٹھنڈک اور مٹھاس راحت کا سبب بنتی ہے اس کے دیگر فائدے درج ذیل ہے۔

پانی کی سطح کو برقرار رکھے

پانی ہی زندگی ہے یہی وجہ ہے کہ جسم کےتمام افعال کی انجام دہی کے لئے پانی کی مناسب مقدار از حد ضروری ہے۔ ماہرین دن بھر میں 8 گلاس پانی پینے کامشورہ دیتے ہیں گرما میں 90 فیصد پانی ہوتا ہے اس طرح یہ پانی کے حصول کا نہایت صحت بخش ذریعہ ہے۔

یہ پھل جسم میں پانی کی کمی نہیں ہونے دیتا اس کے استعمال سے جسم کو پانی کی وافر مقدار میسر آتی ہے ساتھ ہی اس میں موجود صحت بخش اجزاء آپ کی مجموعی صحت کو برقرار رکھنے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔

فائبرسے بھرپور

Advertisement

فائبر نظام انہضام کو منظم کرنے آنتوں کے افعال کو بہتر بنانےکے ساتھ خون میں چینی کی سطح کو توازن میں رکھنے میں معاون ثابت ہوتا ہے، اسی مناسبت سے گرما ایک بہترین غذا ہے جس میں فائبرکے ساتھ ریشہ یعنی کاربوہائیڈریٹ کی کثیر مقدار پائی جاتی ہے۔

اسے کھانے سے پیٹ بھرے رہنے کا احساس رہتا ہے اور انسان بے وقت کی بھوک سے بچا رہتا ہے جو وزن بڑھنے کا بنیادی سبب ہے، ساتھ ہی یہ آپ کی صحت کو بہتر بناکر کئی امراض جیسے ذیابیطس، عارضہ قلب اور سرطان کے خطرے کو کم کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

وٹامن سی کا مؤثرذریعہ

یہ پھل وٹامن سی سے بھرپور ہوتا ہے جو جسم کے لئے انتہائی اہم وٹامن تصور کیاجاتا ہے یہ اینٹی آکسیڈینٹ اور قوت مدافعت بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

وٹامن سی خلیات کو فری ریڈیکل سے تحفظ دینے کے ساتھ صحت مند جلد کے حصول اور شریانوں کو صحت مند رکھنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔ ایک پیالہ یعنی تین اونس گرما دن بھر کی وٹامن سی کی تجویز کردہ خوراک کی نصف ضرورت پوری کرنے کے لئے کافی ہے۔

بینائی کے لئے بہترین

Advertisement

نارنگی رنگ کے گرما میں بیٹا کیروٹین کی وافر مقدار پائی جاتی ہے یہ جسم میں جاکر وٹامن اے میں بدل جاتا ہے جو بینائی اور جلد دوست وٹامن تصور کیاجاتا ہے ساتھ ہی اس میں دو اہم اینٹی آکسیڈینٹ موجود ہوتے ہیں جو عمر رسیدگی میں بینائی کے کئی امرض سے بچاؤ میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
Advertisement
Next Article
Exit mobile version