پرویز الہٰی پنجاب میں عمران خان کا کردار ادا کر رہے ہیں، حسن مرتضیٰ

حسن مرتضیٰ نے کہا ہے کہ پرویز الہٰی پنجاب میں عمران خان کا کردار ادا کر رہے ہیں۔
جنرل سیکرٹری پیپلز پارٹی وسطی پنجاب سید حسن مرتضیٰ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پرویز الہٰی بوکھلاہٹ کا شکار ہیں، چوہدری پرویز الٰہی کھجل خوار ہو رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عوام کو حکمرانوں کا چہرہ دکھا رہے ہیں، میڈیا کو اپنی دھونس دھاندلی چھپانے کے لئے روکا گیا، ہر آمریتی دور میں میڈیا کو سائیڈ لائن کیا جاتا ہے، پرویز الٰہی پنجاب میں عمران خان کا کردار ادا کر رہے ہیں۔
حسن مرتضیٰ نے کہا ہے کہ ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی نے بہت اچھا اقدام کیا ہے، فتح عام آدمی کی ہو گی، پرویز الٰہی بوکھلاہٹ کا شکار ہیں، ہم عوام کو ان کا اصل چہرہ دکھا رہے ہیں۔
جنرل سیکرٹری پیپلز پارٹی وسطی پنجاب نے کہا ہے کہ یہ اپنی دھاندلی چھپانے کے لیے میڈیا کے داخلے پر پابندی لگا رہے ہیں، ووٹنگ کے لیے کوشش کرنا ہمارا کام ہے، ہم پوری کوشش کریں گے کہ میڈیا کے داخلے کو یقینی بنائیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

