Advertisement

ثابت ہوا کہ ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ غیر آئینی تھی، حافظ حمداللہ

حافظ حمداللہ

حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ ثابت ہوا کہ ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ غیر آئینی تھی۔

ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمداللہ نے موجودہ صورتحال پر بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ ثابت ہوا کہ ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ غیر آئینی تھی، اس کے بعد عمران نیازی اور عارف علوی کے فیصلے بھی غیر آئینی ہوگئے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ عدالت کا فیصلہ نظریہ ضرورت نہیں، نظریہ جمہوریت پرمبنی ہوگا، آئین کا تقاضہ ہے کہ نظریہ ضرورت ہمیشہ کے لئے دفن ہو جائے۔

حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ آئین عدالت میں انصاف کا منتظر ہے، وہ عدالت جس کی بیناد آئین پرمبنی ہے، آئین کہہ رہا ہے کہ آئین شکنوں کے ہاتھوں زخموں سے چورچور ہوچکا ہوں۔

ترجمان پی ڈی ایم نے کہا ہے کہ آئین کا مطالبہ ہے کہ کے مجھے کلیدی طور پر روح کے مطابق بحال کیا جائے اور مجھ پرکسی قسم کیا کمپرومائزنہیں ہونا چاہیے، آئین کی بحالی پارلیمنٹ کی بحالی ہے، جس سے جموری، آئینی، سیاسی اور معاشی استحکام ممکن ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
’’کراچی میں روڈ نہیں، صرف چالان ہیں، فیصلہ واپس نہ لیا گیا تو احتجاج ہوگا‘‘
پاکستان غزہ جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد کیلئے واضح موقف پیش کرے گا، دفترخارجہ
مشرف علی زیدی عالمی میڈیا کےلئے ترجمان وزیراعظم مقرر، عطا اللہ تارڑ کی تصدیق ، نو ٹیفکیشن جاری
پنجاب اسمبلی کا 34 واں اجلاس کل شروع ہوگا، اہم بلز اور حکومتی امور پر بحث متوقع
ریڈ لائن منصوبہ عوام کیلیے وبال جان، پیپلزپارٹی نے کراچی کو تجربہ گاہ بنا دیا، حافظ نعیم الرحمان
صدر زرداری دوحہ میں پاکستان کے سماجی و معاشی عزم کو عالمی سطح پر اجاگر کریں گے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version