Advertisement

خودمختار ریاستوں کو اپنے مفاد کے لیے دھمکانا امریکی آزادی ہے، چینی ترجمان

چینی وزارت خارجہ کے محکمہ اطلاعات کے ترجمان لی جیان ژاؤ کا کہنا ہے کہ اپنی بالادستی اور مفاد کے لیے خود مختار ریاستوں کو دھمکانا امریکی آزادی کی تعریف ہے۔

چینی ترجمان نے ریاستوں کے داخلی معاملات میں مداخلت پر امریکا کوایک مرتبہ پھر تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

لی جیان ژاؤ نے مختلف اخبارات کی ہیڈلائنز شیئر کیں جن میں امریکا نے روس کا ساتھ دینے پر ممالک کو دھمکیاں دی تھیں۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ خودمختار ریاستوں کو امریکی بالادستی کی خلاف ورزی سے دھمکانا ہی  امریکا کے نزدیک آزادی ہے۔

لی جیان ژاؤ کی شیئر کردہ پہلی خبر میں لکھا تھا کہ بائیڈن کو روس کی حمایت پر سعودیہ کو ضرور سزا دینی چاہیے۔

Advertisement

جبکہ دوسری ہیڈلائن میں لکھا تھا کہ چین، روس کے معاون کا کردار ادار نہ کرے، نیٹو کے رہنماؤں کا  انتباہ۔

ایک اور خبر میں بھارت کو بھی دھمکی دی گئی تھی، ہیڈلائن میں لکھا تھا کہ روس پر عائد کردہ پابندیوں کو نظرانداز کرنے پر نتائج بھگتنا ہوں گے، امریکا کا  بھارت کو انتباہ۔

ایک خبر میں لکھا گیا کہ امریکا نے پاکستان کو یوکرین جنگ کے نتائج سے خبردار کردیا۔

جبکہ آخری ہیڈلائن میں لکھا تھا کہ امریکا کی روس سے تیل کی درآمد میں اضافے پر بھارت اور دیگر ممالک کو  تنبیہہ۔

خیال رہے کہ روسی وزارت خارجہ نے بھی رواں ہفتے اپنے بیان میں کہا تھا کہ امریکا نے روس کا دورہ منسوخ نہ کرنے پر پاکستانی وزیراعظم عمران خان کو سزا دی ہے۔

روسی وزارت خارجہ کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ امریکا نے روس کا دورہ منسوخ نہ کرنے پر ’نافرمان‘ عمران خان کو سزا دی۔

صدر عارف علوی کی جانب سے قومی اسمبلی کی تحلیل کا حوالہ دیتے ہوئے روسی وزارت خارجہ نے  مزید کہا تھا کہ جب وزیرِاعظم عمران خان نے فروری میں ماسکو کا دورہ کرنا تھا تو اس وقت امریکا اور اس کے مغربی اتحادی وزیراعظم پر یہ دورہ منسوخ کرنے کے لیے شدید دباؤ ڈال رہے تھے۔ لیکن وہ پھر بھی روس کے دورے پر آئے تو امریکا کے نائب وزیرِ خارجہ برائے جنوبی ایشیا ڈونلڈ لیو نے واشنگٹن میں پاکستانی سفیر کو طلب کر کے دورہ فوری طور پر منسوخ کرنے کے لیے دباؤ ڈالا مگر یہ مطالبہ بھی رد کر دیا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
صدر زرداری کی چین میں لی شو لی سے ملاقات، پاک-چین تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطین کے دو ریاستی حل کی قرارداد منظور
چارلی کرک کا ملزم گرفتار، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ
چارلی کرک کے قتل کی تحقیقات میں اہم پیشرفت، قاتل کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آ گئی
2022 میں پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلیے ترک بچے کی امداد کا خط پھر وائرل
بغاوت کیس میں برازیل کے سابق صدر بولسونارو کو 27 سال قید کی سزا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version