Advertisement

سیاسی جماعتیں بدمعاشیاں نہ کریں، اسعد محمود

اسعد محمود نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتیں بدمعاشیاں نہ کریں۔

جمعیت علماء اسلام (ف) کے پارلیمانی لیڈر مولانا اسعد محمود نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ چاہتے ہیں سیاسی قوتیں آئینی کردار کے تحت کردارادا کریں، سیاسی جماعتیں بدمعاشیاں نہ کریں۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ حکومت نے وزیراعظم ہاؤس کی بھینسیں بیچیں،ریکارڈ پیش کیا جائے، توشہ خانے کا ریکارڈ بھی پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے، ہم نے مل کے آئین کے تحفظ کیلئے جدوجہد کی۔

اسعد محمود نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی میں آئین کے تحفظ کی جنگ جیتی ہے، پنجاب اسمبلی کے ممبران کے ساتھ ہیں، پنجاب اسمبلی میں بھی آئین کے تحفظ کی جنگ جیتیں گے۔

جمعیت علماء اسلام (ف) کے پارلیمانی لیڈر نے کہا کہ پی ٹی آئی کے استعفے پہلےبھی منظورنہیں کیے گئےتھے، ایک شخص تمام پارٹی ارکان کے استعفوں کا اعلان نہیں کرسکتا۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ آئین کےمطابق اسپیکرپی ٹی آئی ارکان سے استعفوں کی تصدیق کریں۔

اس سے قبل چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی جانب سے اسپیکر قومی اسمبلی کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ جس کرسی پر آپ بیٹھے ہیں اس کی توہین ہوئی، پچھلے چند دنوں میں ہاؤس کے ساتھ مذاق کیا گیا، ہماری جمہوریت اور آٗئین کے ساتھ کھیلا گیا، آئین کے دفاع کے بغیر ہم پاکستانی نہیں کہلاسکتے۔

بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ سلیکٹڈ وزیراعظم کو گرانا متحدہ حکومت کی کامیابی ہے، عوام کو امید کی کرن نظر آرہی ہے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
وزیراعظم آذربائیجان کے یوم فتح کی پانچویں سالگرہ کی تقریب میں شرکت کیلئے باکو روانہ
آج ہونے والا وفاقی کابینہ کا اجلاس ملتوی
اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا
لاہور کا فضائی معیار شدید آلودہ قرار
آبادی اور کلائمیٹ چینج پاکستان کی بقا کامسئلہ ہے، محمداورنگزیب
شہر قائد میں خنک راتیں، دن گرم اور خشک رہے گا
Next Article
Exit mobile version