Advertisement

یہ حکومت چند ہفتوں اور چند مہینوں کی ہے، حلیم عادل شیخ

اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے کہ یہ حکومت چند ہفتوں اور چند مہینوں کی ہے۔

حلیم عادل شیخ نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ایک حلف برداری ہوئی ہے نئی کابینہ اور مسلم لیگ ن اناللہ وانا الیہ راجعون، ابھی بھی ان کے ٹوئٹر پر سی ایم پنجاب لکھا ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چھوٹے پر اربوں روپے کے کیسز ہیں، مفتاح اسماعیل پر بھی کیسز ہیں، خواجہ آصف بڑے گھر کا سفر کرکے آئے ہیں اور احسن اقبال ضمانت پر ہیں۔

اپوزیشن لیڈر کا کہنا ہے کہ خورشید شاہ بھی ضمانت پر ہیں، قادر پٹیل جب صحت کا وزیر آجاتا ہے تو دل خون کا آنسو روتا ہے، ایک بہت بڑی میجورٹی ہے جو ضمانت پر ہے، یہ چند ہفتوں اور چند مہینوں کی حکومت ہے۔

حلیم عادل شیخ نے کہا کہ اتحادی جنہوں نے اس قوم کا سودا کردیا، انہوں نے آج وزارتیں بھی لے لیں، کراچی میں جن کو ہم لوگ نفیس لوگ سمجھتے تھے، انہوں نے کراچی اور حیدرآباد کی سیٹیں بھی بیچ دیں، ان کے حلقوں کے لوگ بھی کہتے ہیں ہم ان کو نہیں بخشیں گے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ کل پارلیمنٹ میں کو افواج پاکستان کو برا بھلا کہا گیا، ہماری افواج شہدا کی فوج ہے، ہم نہیں چاہتے ہیں کہ فوج کو کمزور کیا جائے، نواز شریف اور فضل الرحمان نے نام لیکر برا بھلا کہا۔

انکا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو کے پاس اتنے لوگ بھی نہیں ہیں کہ ایمپریس مارکیٹ پر مظاہرہ کریں، یہ ان کی سازش ہے، کالا قانون کی ایک تحریک چلی۔

حلیم عادل شیخ نے کہا کہ سپریم کورٹ سے کہتا ہوں 140 پر سپریم کورٹ کا فیصلہ موجود ہے، نئے ایکٹ بنانے کے احکامات جاری کیے گئے تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسمبلی میں ایک کمیٹی بنی، اسمبلی کو انہوں نے بے توقیر کیا، 45روز میں لوکل گورنمنٹ ایکٹ بنانا تھا، یہ اسمبلی سپریم کورٹ کی خلاف ورزی کررہی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
وزیراعظم کا ملائشیا کے سرکاری دورے سے متعلق اہم بیان
شہر قائد میں سمندری ہوائیں تاحال معطل، موسم گرم رہنے کا امکان
مشکل حالات کے باوجود علم کی شمع جلانے والے اساتذہ قوم کا سرمایہ ہیں، صدر و وزیراعظم
بھارت نے پھر کوئی حماقت کی تو جواب نیا ، تیز، فیصلہ کن اور تباہ کن ہوگا، افواج پاکستان
کراچی، شاہراہِ فیصل ناتھا خان پل پر ایک اور شگاف، ٹریفک کی روانی متاثر
سونا پھر مہنگا، قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version