Advertisement

عامر خان آئی پی ایل میں کھیلنے کے لئے بےقرار

بالی وُڈ کے سُپر اسٹار عامر خان انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں کھیلنے کےلیے کوششیں کرنے لگے، ویڈیو وائرل ہوگئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق لگان فلم کے بہترین کھلاڑی اور اداکار عامر خان نے اپنی ایک ویڈیو آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی ہے جس میں وہ کرکٹ کھیلتے نظر آرہے ہیں۔

ویڈیو میں دلچسپ بات یہ ہے کہ عامر خان کرکٹ کھیلتے ہوئے کیمرے کے سامنے کھڑے ہوکر مداحوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ ’کیا انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں موقع مل سکتا ہے؟‘

اس ویڈیو کو سوشل میڈیا صارفین اور اداکار کے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔

ویڈیو میں عامر خان اپنے مداحوں کو بتاتے ہیں کہ 28 تاریخ کو وہ ایک کہانی سنانے والے ہیں، جس کیلئے وہ بہت پُرجوش ہیں۔

واضح رہے کہ اداکار عامر خان کی کھیلوں سے محبت کسی تعارف کی محتاج نہیں ہے، وہ کھیلوں کے حوالے سے متعدد فلموں میں کام کرچکے ہیں جو باکس آفس پر ہٹ بھی ہوئیں جن میں ’لگان اور دنگل‘ سرفہرست ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
علیحدگی کے بعد بھی ٹام کروز اور آنا دے آرمس کا دوستانہ رشتہ قائم
نبیل ظفر کا ای چالان پر دلچسپ تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل
خلیل الرحمان قمر کی مبینہ ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
Next Article
Exit mobile version