Advertisement

سونم کپور کے ہاں جلد ننھے مہمان کی آمد، ماہرہ خان نے بھی مبارکباد دیدی

ماہرہ خان

سونم کپورکے ہاں ننھے مہمان کی جلد آمد متوقع ہے، ماہرہ خان نے بھی انہیں مبارکباد دے دی۔

سونم کپور اورآنند آہوجا جلد والدین بننے والے ہیں اور اس خوشی کی خبر کے سامنے آتے ہی دیگر بالی ووڈ اداکاروں اور دنیا بھر سے چاہنے والوں کی طرح پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کی جانب سے بھی نیک تمناؤں کااظہار کیا گیا ہے۔

ماہرہ خان نے انسٹاگرام پر سونم کپور کی جانب سے شئیر کی گئی تازہ ترین تصاویر پر دل کے ایموجی کے ساتھ لکھا سونم … مبارک!

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سونم کپور اور ان کے شوہر آنند نے انسٹاگرام پر مداحوں کو خوشخبری سُناتے ہوئے کہا کہ ہم فیملی میں اس نئے مہمان کا خیر مقدم کرنے کے لئے بے چین ہیں۔

اس جوڑے نے ایک مشترکہ پوسٹ میں نئے مہمان سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ  ایک خاندان، آپ کو پیار اور حمایت سے نوازے گا۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ ہم آپ کو خوش آمدید کہنے کے منتظر ہیں، ساتھ ہی ایموجیز کا بھی استعمال کیا۔

اداکارہ سونم نے یہ بھی اعلان کیا کہ بچہ رواں برس موسمِ خزاں میں ان کے ہاتھوں میں ہوگا۔

اس جوڑے کی جانب سے پوسٹ وائرل ہوتے ہی متعدد مشہور شخصیات اور مداحوں نے انہیں اس خوشخبری پر مبارکباد دی۔

اداکارہ کرینہ کپور نے لکھا کہ تم دونوں کے لئے بہت خوش ہوں۔ بچے سے کھیلنے کا انتظار نہیں کر سکتی۔

 دیا مرزا نے لکھا کہ اتنی شاندار خبر، آپ کے لئے بہت خوش ہوں جبکہ اننیا پانڈے نے جوڑے کو مبارکباد دی۔

Advertisement

واضح رہے کہ اداکارہ سونم کپور اور آنند آہوجا کی شادی مئی 2018 میں ہوئی تھی۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
خواہش تھی پہلے ’بیٹی‘ ہو، ٹک ٹاکر اقرا کنول کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش
لندن میں چاہت فتح علی خان پر انڈوں سے حملہ، ویڈیو وائرل
فرحان سعید اور عروہ حسین ایک ساتھ؛ نئے گانے کا پوسٹر جاری
ایمن زمان اور مجتبیٰ لاکھانی کی راہیں جدا؛ علیحدگی کی تصدیق
’’ابیر گلال‘‘ کا فلمی سفر کٹھن، فواد خان نے خاموشی توڑ دی
وہ ڈرامہ جس نے ہانیہ عامر کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا؟
Next Article
Exit mobile version