لاہور ہائیکورٹ کے ایڈیشنل ججز کی مستقلی کیلئے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب

چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے لطیف آفریدی کے قتل کو بڑا نقصان قرار دیدیا
چیف جسٹس پاکستان نے لاہورہائیکورٹ کے تیرہ ایڈیشنل ججز کی مستقلی کیلئے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمرعطابندیال کی سربراہی میں لاہورہائیکورٹ کے 13 ایڈیشنل ججز کی مستقلی کیلئے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 19 اپریل کو ہوگا۔
اجلاس میں لاہورہائیکورٹ کے ججز کی مستقلی پرغور کیا جائے گا جس میں ایڈیشنل ججز سہیل ناصر، شکیل احمد اور جسٹس صفدر سلیم کی مستقلی پرغور ہوگا۔
ذرائع کے مطابق جوڈیشل کمیشن کے اجلاس جسٹس ندیم ارشد، جسٹس طارق ندیم، جسٹس امجد رفیق اورجسٹس عابد حسین چٹھہ کی مستقلی پرغورہوگا۔
اجلاس میں جسٹس انوارحسین، جسٹس علی ضیا باجوہ، جسٹس سلطان تنویراحمد اور جسٹس محمد رضا قریشی کے ناموں پر بھی غور کیا جائے گا۔
ایڈیشنل ججز شان گل اور جسٹس راحیل کامران کو بھی مستقل کرنے پر غور کیا جائے گا۔
جوڈیشل کمیشن نے لاہور ہائیکورٹ کے 13 ایڈیشنل ججوں کی کارکردگی رپورٹ طلب کی گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں ہائیکورٹ کے ایڈیشنل ججوں کے عہدے کی میعاد میں ایک سال کی توسیع کرنے پربھی غورکیا جا سکتا ہے۔ ہائیکورٹ کے ایڈیشنل ججوں کے زیرالتوا کیسز کی تفصیلات مانگی گئی ہیں۔
ایڈیشنل ججوں کے عدالتی نظیر قرار دیے گئے فیصلوں کی تفصیلات بھی طلب کی گئیں۔ 7 مئی 2021ء کو لاہور ہائیکورٹ میں 13 ایڈیشنل ججوں کا تقررکیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

