عامر خان نے خاتون مداح کو اہلِ خانہ سمیت اپنے گھر مدعو کرلیا

بالی وُڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے خاتون مداح کو اہلِ خانہ سمیت اپنے گھر مدعو کرکے اس کی خواہش پوری کردی۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بالی وڈ سپر اسٹار عامر خان نے اپنی خاتون مداح کی خواہش پوری کرتے ہوئے اسے اپنے گھر اہلِ خانہ سمیت مدعو کر لیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔
سوشل میڈیا پر عامر خان کی ایک ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں وہ زبردست بھنگڑا کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں، ویڈیو میں ان کے ساتھ سوشل میڈیا انفلیونسر روحی دوسانی ہیں جو اداکار کی بہت بڑی مداح ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دراصل عامر خان نے روحی اوران کی فیملی کو بیساکھی کے تہوار پر اپنے گھر بلایا تھا۔
روحی نئے سال کے آغاز اور بیساکھی کا جشن منانے کینیڈا سے بھارت آئی تھیں اور انہوں نے اداکار کو اپنے گھر مدعو کرنے کیلئے دعوت نامہ بھیجا تاہم عامر نے جواب میں روحی اور ان کی فیملی کو اپنے گھر مدعو کرکے سب کو حیران کر دیا۔
تاہم دعوت نامہ موصول ہونے کے بعد روحی اور ان کے اہل خانہ نے عامر خان کے گھر جا کر بیساکھی منائی۔
روحی نے اس پوری ملاقات کی ویڈیو اپنے انسٹاگرام پر شیئر کی جس میں عامر خان سب کے ساتھ باتیں کرتے، کھاتے اور ڈانس کرتے نظر آ رہے ہیں۔
انسٹاگرام پر روحی نے اپنی سب سے بڑی خواہش پوری ہونے کے بعد لکھا کہ ‘ابھی تک نہیں معلوم کہ اس احساس کو الفاظ میں کیسے بیان کروں’۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News