Advertisement

لاہور ہائیکورٹ کا اسپیکر قومی اسمبلی کو وزیراعلیٰ پنجاب سے حلف لینے کا حکم

لاہور ہائیکورٹ

لاہور ہائیکورٹ

لاہور ہائی کورٹ نے اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کو  نو منتخب وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز سے حلف لینے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی 30 اپریل کو صبح ساڑھے گیارہ بجے حمزہ شہباز سے حلف لیں۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس جواد حسن نے حمزہ شہباز کی حلف برادری کے لیے دائر کی جانے والی تیسری درخواست پر محفوظ کیے جانے والا فیصلہ سنایا۔

نو منتخب وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہبازکی حلف لینے کی تیسری درخواست پر لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس جواد حسن نے فیصلہ سناتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی کو حمزہ شہباز سے حلف لینے کا حکم دیا۔ جسٹس جواد حسن نے 9 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا۔

اس سے قبل لاہور ہائیکورٹ میں حمزہ شہباز کی حلف لینے کیلئے تیسری بار دائر درخواست پر سماعت جسٹس جواد حسن سماعت نے کی۔ حمزہ شہباز کی درخواست میں وزارت قانون و انصاف اور پنجاب حکومت کو فریق بنایا گیا تھا۔

حمزہ شہباز نے درخواست میں مؤقف اپنایا کہ صدر مملکت کا تعلق ایک سیاسی جماعت سے ہے باوجود اس کے وہ بطور سربراہ کسی سیاسی دباؤ کے بغیر اپنے فرائض پر عمل کرنے کے پابند ہیں۔ درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ معزز عدالت ان کے حلف کا حکم دے چکی ہے اور گورنر پنجاب عدالتی حکم کی تعمیل نہیں کر رہے۔

Advertisement

درخواست میں کہا گیا ہے کہ ہائیکورٹ نے 26 اپریل کے فیصلے میں گورنر کو آئین کے تحت عمل کرنے کی واضح ہدایات دی تھیں، گورنر پنجاب نے ایک بار پھر ہائیکورٹ کے احکامات کو ہوا میں اڑا دی۔ حمزہ شہباز نے استدعا کی ہے کہ لاہور ہائیکورٹ حلف لینے کیلئے نمائندہ مقرر کرے اور ساتھ ہی وقت اور جگہ کا بھی تعین کرے۔

خیال رہے کہ  حمزہ شہباز نے حلف کیلئے پہلی پٹیشن 22 اپریل کو دائر کی تھی جس کی سماعت چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس امیر بھٹی نے کی تھی اور صدر کو حکم دیا کہ وہ خود حلف لیں یا حلف کیلئے کوئی نمائندہ مقرر کریں۔

بعد ازاں حمزہ شہباز نے حلف کیلئے دوسری پٹیشن 27 اپریل کو دائر کی جس میں چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے حکم دیا کہ 28 اپریل کو رات 12 بجے سے پہلے گورنر  پنجاب حمزہ شہباز سے لازمی حلف لیں یا کوئی نمائندہ مقرر کریں۔

لاہور ہائی کورٹ کے احکامات پر عمل درآمد نہ ہونے کے بعد اب لاہور ہائی کورٹ نے اسپیکر قومی اسمبلی کو وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز سے حلف لینے کا حکم دے دیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سعودی عرب نے ابراہم اکارڈ میں شامل ہونے پر رضامندی ظاہر کردی، ٹرمپ کا دعویٰ
دوحہ مذاکرات : افغان طالبان کی درخواست پر عارضی جنگ بندی میں توسیع
انتشار نہیں امن و استحکام، عوام نے فیصلہ سنا دیا، شرپسندوں کی ہڑتال مکمل ناکام
پاکستان حق دفاع محفوظ رکھتا ہے،اس کیلئے کسی کی اجازت کی ضرورت نہیں ، ترجمان دفتر خارجہ
وزیراعظم کی زیرصدارت اہم اجلاس؛ غیر قانونی افغان پناہ گزینوں کو فوری واپس بھیجنے کا فیصلہ
اسلام آباد،راولپنڈی، پشاور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version