شاہد کپور کو بچپن میں غنڈہ گردی کا سامان کرنا پڑا، مگر کہاں؟

شاہد کپورآج کل اپنی نئی فلم جرسی کی ریلیز پر بے حد خوش نظرآرہیں کیونکہ فلم نےاپنی ریلیز سے ہی باکس آفس پر تہلکہ مچا دیا ہے اور ابھی تک 20 کروڑ کا بزنس کر چکی ہے۔
شاہد کپور نے فلم جرسی کی تشہر کے دوران دیئے جانے اوالے ایک ا انٹرویومیں اپنے بچپن کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ جب وہ فیملی کے ساتھ نیو دہلی سے ممبئی منتقل ہوئے تو اس وقت ان کی عمر دس برس تھی اور جب انہیں ممبئی کے اسکول داخل کیا گیا تو وہاں کے اساتذہ نے ان کے ساتھ اچھا سلوک نہیں کیا کرتے تھے ساتھ ہی انہیں غنڈہ گردی کا بھی سامنا کرنا پڑا۔
شاہد کپورنے مزید کہا کہ مجھے ممبئی کے اسکول سے نفرت ہے جہاں مجھے ہراساں کیا جاتا تھا اور ٹیچر بھی میرے ساتھ اچھا رویہ نہیں رکھتے ہیں معاف کیجئے گا مگر سچائی یہی ہے۔ تاہم مجھے اپنے دہلی کی اسکول لائف سے محبت ہے جہاں میں نے ابتدائی تعلیم حاصل کی اور وہاں میرے بہت سارے دوست بھی تھے۔
لیکن ممبئی اسکول کی یادیں خوشگوار نہیں ہیں۔ ہاں ممبئی کے کالج میں خوب مزہ کیا۔
واضح رہے کہ فلم جرسی کی ریلیز کئی مرتبہ موخرہونے بعد آخر کار 22 اپریل کوسنیما گھروں کی زینت بن گئی۔ یہ فلم ایک ایسے بچے کی کہانی پر مبنی ہے جس کے والد یعنی شاہد کپوراپنے بیٹے کی خواہش پر 30 کی دہائی میں کرکٹ کی دنیا میں واپس آنے کا فیصلہ کرتے ہیں۔ یہ فلم ایک تامل فلم سے متاثر ہوکر بنائی گئی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

