Advertisement

عمران خان کو پتہ ہے جرائم کی طویل فہرست پر جیل ٹھکانہ ہے، نیر بخاری

نیر بخاری نے کہا ہے کہ عمران خان کو پتہ ہے جرائم کی طویل فہرست پر جیل ٹھکانہ ہے۔

پیپلزپارٹی کے سیکرٹری جنرل نیر بخاری نے کہا ہے کہ اقتداری  نشہ ختم ہونے کے بعد عمران خان ملکی راز زیر بحث لاکر آئینی جرم کے مرتکب ہو رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سائبر دھمکی تھی تو امریکی سفارت خانے سے احتجاج کیوں نہ کیا گیا، غریبوں کی جیبوں پر ڈاکے ڈالنے والا عمران خان عوام کو ساتھ کھڑا ہونے کا کہہ رہا ہے۔

نیر بخاری نے کہا ہے کہ دنیا میں ملک کو تنہائی کا شکار کرنے والے کے منہ سے  ملکی وقار آزادی خودمختاری کا تذکرہ شرمناک ہے، پیپلز پارٹی اور اپوزیشن نے آئینی ہتھیار کے ذریعے ملک و قوم کیلئے ناسور بننے والے خطرناک سے نجات دلائی۔

پیپلزپارٹی کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ عمران خان قوم جانتی ہے عدم اعتماد سے قبل  باغی اور اتحادی ممبران تمھارے ٹائیگر اور شیرو تھے، چیف الیکشن کمیشنر تعیناتی سفارشی عمران خان کس منہ سے استعفے کا مطالبہ کر رہا ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ سمندر پار پاکستانیوں سے ہتھیائے گئے عمران خان کو پتہ ہے جرائم کی طویل فہرست پر جیل ٹھکانہ ہے، بے نظیر بھٹو شہید نے ملک کے خلاف  دہشتگردی کی جنگ میں شہادت قبول کی، وہ عمرانی دور حکومت ہی تھا جب کسان کاشتکار زمیندار سڑکوں پر تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر مرمتی کام شروع کر دیا گیا ، ترجمان واٹر بورڈ
پاور ڈویژن نے گردشی قرضے میں 79 ارب روپے اضافے کا اعتراف کر لیا
فضل الرحمان نے فیصل واؤڈا کو 27 ویں ترمیم کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کرا دی
کراچی واٹر بورڈ میں من پسند افسران کو نوازنے کا سلسلہ جاری، اقربا پروری عروج پر
رواں مالی سال کے چار ماہ میں تجارتی خسارہ 38 فیصد سے بڑھ گیا
آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’’سپر مون‘‘ کا خوبصورت نظارہ دیکھا جاسکے گا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version