Advertisement

صحافی سے فون چھیننے کا معاملہ، سلمان خان پھر سے عدالت طلب

صحافی کا فون چھیننے  کا معاملہ، بھارتی عدالت نے سلمان خان کو طلب  کر لیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت کی مقامی عدالت نے صحافی کا فون چھیننے کے واقعے پر اداکار سلمان خان کو محافظ سمیت 5 اپریل کو طلب کیا ہے، جس پر اداکار ممبئی ہائیکورٹ پہنچ گئے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ معروف اداکار سلمان خان نے ممبئی ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ہے کہ انکے خلاف طلبی کا نوٹس خارج کیا جائے۔ سلمان خان کے درخواست پر سماعت آج ہی ہونے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ اداکار اور صحافی کے درمیان تنازعہ 24 اپریل 2019 میں ہوا تھا جب سلمان خان نے سائیکل پر سوار ہوتے ہوئے مبینہ طور پر ایک صحافی کا موبائل فون چھین لیا جو اس کی تصویر لینے کی کوشش کر رہا تھا۔

اس کے بعد صحافی نے عدالت میں ‘نجی شکایت’ دائر کی کیونکہ مقامی پولیس نے مبینہ طور پر سلمان خان کے خلاف مقدمہ درج کرنے سے انکار کر دیا تھا۔

Advertisement

صحافی نے الزام لگایا ہے کہ سلمان خان کے محافظوں کی اجازت کے بعد وہ تصویر بنا رہے تھے لیکن اسکے باوجود انہوں نے میرے ساتھ بدتمیزی کی اور اداکار نے میرا فون چھین لیا۔

یاد رہے کہ بھارتی مشہور اداکار سلمان خان اس وقت اپنی آنے والی فلم ’’ٹائیگر 3‘‘ میں مصروف ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
حرا مانی کی ہمشکل نے اداکاری سے متعلق خاموشی توڑ دی
ہانیہ عامر اقوامِ متحدہ ویمن پاکستان کی نیشنل گُڈ وِل ایمبیسیڈر مقرر
29 سالہ اطالوی ماڈل پامیلا جینینی کو بوائے فرینڈ نے بے دردی سے قتل کردیا
سجل علی اور احد رضا میر کے درمیان برف پگھلنے لگی؟ فالو کرنے کی خبریں وائرل
ہانیہ عامر مداحوں کے ہجوم میں گھِر گئیں، ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل
ماہرہ خان کے مداحوں کے لیے بڑی خوشخبری
Advertisement
Next Article
Exit mobile version