Advertisement

79 سالہ خاتون ٹیچر نے اپنی تمام جائیداد راہول گاندھی کے نام کردی

راہل گاندھی

راہل گاندھی

بھارت کی 79 سالہ خاتون ٹیچر نے اپنی تمام جائیداد کانگریس رہنما راہول گاندھی کے نام کردی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست ریاست اتراکھنڈ کے شہر دییرادون کی بزرگ خاتون پشپا مونجیال  نے اپنی تمام جائیداد کانگریس رہنما راہول گاندھی کے نام کرنے کا اعلان کردیا۔

رپورٹس میں کہا گیا کہ 79 سالہ ریٹائرڈ اسکول ٹیچر پشپا مونجیال نے گزشتہ روز مقامی عدالت میں تمام تر جائیداد کانگریس رہنما راہول گاندھی کو منتقل کرنے کے لیے وصیت جمع کروائی۔

یہ بھی پڑھیں: راہل گاندھی نے حجاب تنازعہ کے دوران ‘اتحاد’ کا پیغام شیئر کردیا

بعد ازاں بزرگ خاتون پشپا مونجیال نے کانگریس کے سابق ریاستی صدر پریتم سنگھ کی رہائش گاہ پر راہول گاندھی کو اپنی جائیداد وقف کرنے کا وصیت نامہ ان کے حوالے کی۔

Advertisement

79 سالہ بزرگ خاتون کی جانب سے راہول گاندھی کے نام کی جانے والی جائیداد کی مالیت 50 لاکھ روپے ہے جس میں 18 لاکھ کے فکس ڈپوزٹ شامل ہیں جب کہ اس کے علاوہ 10 تولہ سونا بھی شامل ہے۔

اس حوالے سے ریٹائرڈ خاتون ٹیچر پشپا مونجیال نے بتایا کہ میں راہول گاندھی کی سوچ سے بہت زیادہ متاثر ہوں اور ان کے بھارت کے حوالے سے ان کے نظریات بہت زیادہ واضح ہیں جب کہ ہمارے ملک کو ان جیسے لیڈرز کی ضرورت ہے۔

Advertisement

پشپا مونجیال کا کہنا تھا کہ سونیا گاندھی اور راہول گاندھی نے خود کو قوم کی خدمت کے لیے وقف کردیا ہے، وہ اس جذبے سے بہت متاثر ہیں لہٰذا سوچ بیچار کرنے کے بعد میں نے یہ فیصلہ کیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
امریکا، کارگو طیارہ عمارتوں پر گر کر تباہ، عملے کے تین افراد سمیت 9 ہلاک
ڈونلڈ ٹرمپ نے زہران ممدانی سے شکست کی وجہ بتادی
فن لینڈ کی وزیر خارجہ کے سلطنت عثمانیہ کے بارے میں طنزیہ ریمارکس
بھارت میں مسافر اور کارگو ٹرین میں خوفناک تصادم، 11 افراد ہلاک متعدد زخمی
بھارتی فوج میں خواتین افسران جنسی ہراسانی اور ادارہ جاتی ناکامیوں کا شکار، سنگین واقعات کا انکشاف
صدرِ مملکت کی سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ سے ملاقات، کشمیر و فلسطین پر منصفانہ حل کی ضرورت پر زور
Advertisement
Next Article
Exit mobile version