سندھ کابینہ میں توسیع کا فیصلہ
سندھ حکومت کی جانب سے سندھ کابینہ میں ایک بار پھر توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ عید کے بعد سندھ کابینہ میں توسیع کی جائے گی جس میں ایم کیو ایم پاکستان کو کابینہ کا حصہ بنایا جائیگا۔
ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے دو وزراء سندھ کابینہ کا حصہ بن جائیں گے جس کے لئے سندھ کابینہ کے دو وزراء کو ہٹائے جانے کا امکان ہے۔
اس حوالے سے سندھ حکومت اور ایم کیو ایم کے درمیان عید کے بعد بھی اہم ملاقات ہوگئی ہے۔
خیال رہے کہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان حکومت کی اتحادی ہے اور اس سلسلے میں ایم کیو ایم کا پی پی پی، اور مسلم لیگ ن سے الگ الگ معاہدہ بھی ہوا ہے۔
معاہدے میں صوبائی اور وفاقی سطح پر الگ الگ مطالبات بھی کیے گئے ہیں جسے منظور کرنے کے لئے سندھ حکومت کی جانب سے نئی طرز سے قانون سازی کی تیاریاں جاری ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

