پاکستان کرکٹ کا تجربہ کرنے کا موقع شاندار رہا،ڈینئیل ویٹوری

پاکستان کی محدود اوورز کی سیریز کے لیے آسٹریلیا کے اسپن کنسلٹنٹ ڈینیئل ویٹوری کا کہنا ہے کہ پاکستان میں آکر ان کا تجربہ شاندار رہا ہے۔
اپنی ریٹائرمنٹ کے بعد سے، ویٹوری انڈین پریمیئر لیگ میں رائل چیلنجرز بنگلور کے ساتھ بطور کوچ کام کر رہے ہیں اور بنگلہ دیش کی ٹیم کے ساتھ بھی شامل رہے ہیں۔
ویٹوری کو کرکٹ آسٹریلیا نے ان کے پاکستان کے مختصر محدود اوورز کے دورے کے لیے شامل کیا، جس میں تین ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی شامل ہے۔
انہوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی طرف سے پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں کہا کہ یہ بہت خوشگوار رہا، نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کی ٹیموں کو یہاں آئے ہوئے کافی عرصہ ہو گیا ہے اس لیے یہاں آنے اور پاکستان کرکٹ کا تجربہ کرنے کا موقع بہت اچھا رہا۔
AdvertisementNew Zealand legend Daniel Vettori (Australia's spin consultant) reflects on his first tour to Pakistan in 18 years, the 2002 Pak-NZ Test at GSL and the takeaways from the ongoing tour. #BoysReadyHain l #PAKvAUS pic.twitter.com/m4OtghOWPf
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) April 4, 2022
واضح رہے کہ پاکستان نے آسٹریلیا کو ون ڈے سیریز میں 2-1 سے شکست دی تھی اور اب دونوں ٹیمیں کل واحد ٹی ٹوئنٹی میں آمنے سامنے ہوں گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News