Advertisement

پاکستان اور برطانیہ کے گہرے اور وسیع تر باہمی تعلقات ہیں، وزیراعظم

پاکستان اور برطانیہ

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور برطانیہ کے گہرے اور وسیع تر باہمی تعلقات ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر وزیراعظم شہباز شریف  نے برطانوی وزیراعظم کی جانب سے مبارکباد پر  تشکر کا اظہار کیا گیا ہے۔

اپنے پیغام میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ برطانوی ہم منصب کے ساتھ قریبی طور پر کام کرنے کے منتظر ہیں جس کی مدد سے دوستانہ تعلقات کو مزید توسیع دے کر اگلے درجے تک لے جائیں گے۔

خیال رہے کہ  برطانوی وزیراعظم  بورس جانسن نے بھی شہبازشریف کووزیراعظم منتخب ہونےپر مبارکباد دی ہے۔

برطانوی وزیر اعظم نے کہا کہ برطانیہ اور پاکستان کے درمیان دیرینہ تعلقات ہیں،دونوں ملکوں کے عوام کے درمیان گہرے تعلقات ہیں۔

برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے مزید کہا کہ  مشترکہ دلچسپی کےشعبوں پرملکرکام کرنےکا منتظر ہوں۔

اس سے قبل   شاہ سلمان بن عبدالعزیزنے  پاکستان کے نئے وزیر اعظم شہبازشریف کےلئےنیک خواہشات کااظہار کیا ہے تاہم سعودی ولی عہدشہزادہ محمدبن سلمان نے  بھی  شہباز شریف کو  وزیراعظم  بننے پر مبارکباد پیش کی ہے۔

Advertisement

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا کہ پاکستان کی ترقی وخوشحالی کےلئےدعاگو ہیں۔

روس کے سفارتخانے کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک ٹوئٹ جاری کی گئی جس کے مطابق روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے شہباز شریف کو وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ۔

روسی سفارتخانے کی جانب سے ٹوئٹ میں مزید کہا گیا کہ روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے امید ظاہر کی کہ شہباز شریف روس اور پاکستان کے تعلقات کی بہتری کیلئے کام کریں گے۔

بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی نے پاکستان کے نومنتخب وزیراعظم شہباز شریف کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ہندوستان دہشت گردی سے پاک خطہ میں امن اور استحکام کا خواہاں ہے۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف گزشتہ روز پاکستان کے 23 ویں وزیراعظم منتخب ہوئے تھے اور انہوں نے کل ہی اپنے عہدے کا حلف اٹھایا تھا ، قائم مقام صدر پاکستان اور چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے ان سے حلف لیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سعودی عرب کے کئی دورے کر چکا، حالیہ دورہ بالکل منفرد ہے،وزیراعظم
معاشی شرح نمو میں بہتری، نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی نے 3.04 فیصد کی منظوری دے دی
سہیل آفریدی کون ؟ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کیا تعلق ہے؟
پاکستان اور آئی ایم ایف مذاکرات میں پیش رفت، سول سرونٹس کے اثاثہ جات ڈکلیئر کرنے کی شرط پوری
یومِ استقامت ہمیں اتحاد، قربانی اور ایثار کا سبق دیتا ہے، سردار ایاز صادق
علی امین گنڈا پور مستعفی ہوگئے، استعفیٰ گورنر پختونخوا کو بھیج دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version