Advertisement

اب شلوار کے پائنچوں میں بھی بٹن ہوں گے، مرد حضرات کے لیے خصوصی لباس متعارف

مرد حضرات کے کُرتے میں بٹن تو ہوتے ہیں مگر اب شلوار میں بھی بٹن ہوں گے، فیشن کے دلدادہ مرد حضرات کے لیے معروف فیشن ڈیزائنر ماہین خان نے خصوصی لباس متعارف کروا دیا۔

پاکستان کی نامور فیشن ڈیزائنر ماہین خان نے فیشن کے دلدادہ مرد حضرات کا خیال رکھتے ہوئے عید الفطر کے موقع پر ان کے لیے خصوصی فیشن ایبل لباس متعارف کروادیا ہے۔

ماہین خان نے اپنے معروف برانڈ گلابو کا نیا ورژن گلابو جنٹل مین متعارف کروایا ہے جوکہ اپنے منفرد یا یوں کہہ لیجیئے کہ عجیب ڈیزائن کی وجہ سے تنقید کی زد میں ہے۔

ماہین خان کی جانب سے متعارف کروائے گئے ان خصوصی کُرتا شلوار کی مختلف اور منفرد بات یہ ہے کہ اس کی شلوار کے پائینچے میں بٹن موجود ہیں جس کو فولڈ کر کے بٹن لگائے بھی جا سکتے ہیں ماہین خان کے اس ڈیزائن کو لے کر سوشل میڈیا پر بحث جاری ہے۔

Advertisement

تاہم مشہور ڈیزائنر ماہین خان کا کہنا ہے کہ یہ بہترین ڈیزائن صرف فیشن سینس رکھنے والے مرد حضرات کے لئے ہے۔

علاوہ ازیں مرد حضرات کی قمیض کو بھی اس طرح ڈیزائن کیا گیا ہے کہ اسے آسانی سے ہر طرح کی جسامت رکھنے والے افراد اور خواتین بھی پہن سکتی ہیں۔

Advertisement

گلابو جنٹلمین کے تحت ماہین خان نے متعدد رنگوں میں عید کے موقع پر مرد حضرات کے لیے خصوصی لباس متعارف کرائے ہیں اور انہوں نے سوشل میڈیا پر لباس کے ڈیزائن پر خدشات کا اظہار کرنے والے مرد حضرات کے سوالوں کے جوابات بھی دیئے ہیں۔

Advertisement

ماہین خان نے متعاف کرائے گئے لباس کی تصاویر ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ان کا لباس ان مرد حضرات کے لیے ہے جو کہ فیشن کے دلدادہ ہیں اور جو فیشن کو سمجھنے کی اہلیت رکھتے ہیں۔

Advertisement

سوشل میڈیا پر جہاں کئی مرد حضرات ماہین خان کی جانب سے متعارف کرائے گئے لباس کی تعریفیں کر رہے ہیں وہیں بعض لوگوں نے لباس کے ڈیزائن کا مذاق بھی اڑایا ہے۔

گلابو جنٹل مین کے انسٹاگرام پیج پر مذکورہ لباس کی قیمت 12 ہزار روپے رکھی گئی ہے جوکہ پاکستان کے دیگر برانڈ کے جوڑوں سے کئی زیادہ ہے۔

Advertisement
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ماؤس کی طرح کام کرنے والا انوکھا چھلا تیار
دوران ڈرائیونگ باتیں کرنے اور مشورے دینے والی کار تیار
سوشل میڈیا ٹرینڈز فالو کرنے والے کن ذہنی امراض میں مبتلا ہوسکتے ہیں؟
بیماری کی صورت میں چیونٹیاں بھی انسانوں کی طرح احتیاطی تدابیر اختیار کرتی ہیں، تحقیق
غلطی سے ملازم 87 ہزار امریکی ڈالر کا مالک بن گیا، واپس کرنے سے انکار
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version