صاحبہ نے شدید تنقید کے بعد بیٹیوں سے متعلق بیان پر وضاحت دیدی

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ اور میزبان صاحبہ افضل نے بیٹیوں سے متعلق دئیے گئے اپنے بیان پر وضاحت دیدی۔
گزشتہ دنوں صاحبہ افضل نے اپنے بیٹوں اور شوہر جان ریمبو کے ہمراہ نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں شرکت کی اور دوران انٹرویو کہاکہ اللّٰہ کا شکر ادا کرتی ہوں کہ اُس نے مجھے اس دور میں بیٹی نہیں دی۔
اس بیان کے بعد سے صاحبہ ریمبو کو سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے تاہم اب اُنہوں نے اپنا وضاحتی بیان جاری کردیا ہے۔
صاحبہ نے اپنے آفیشل انسٹاگرام پر اپنی تصویر شیئر کی جس کے کیپشن میں اُنہوں نے لکھا کہ بیٹی رحمت ہوتی ہے اور مجھے صرف بیٹیوں کے نصیب سے ڈر لگتا ہے۔ اللّہ پاک، ہمیں اُس ہر نعمت پر شُکر ادا کرنے کی توفیق ادا کرے جو ہمیں ملی ہے اور جو نہیں ملی۔
اداکارہ نے اپنے بیان پر وضاحت دیتے ہوئے مزید کہا کہ میری بات میں صرف ڈر تھا اور کوئی دوسرا مطلب نہیں، اللّہ تعالیٰ ہر بیٹی کے نصیب اچھے کرے، آمین۔
اداکار معمر رانا کی اہلیہ کا صاحبہ کے بیان پر ردعمل
یہ بھی پڑھیں: عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ کیساتھ نئی ٹک ٹاک ویڈیو وائرل
یہ بھی پڑھیں: بالی ووڈ اسٹارز کو ہر سال افطار پارٹی پر مدعو کرنیوالے ’بابا صدیق‘ کون ہیں؟
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

