Advertisement

شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کی پاک فوج پر فائرنگ، 3 جوان شہید

دہشتگردوں کی پاک فوج پر فائرنگ

شمالی وزیرستان میں سرحدپار سے دہشتگردوں کی پاک فوج پر فائرنگ کے نتیجے میں 3 جوان شہید ہوگئے ہیں۔

 پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک افغان بارڈر پر سرحد پار سے دہشت گردوں نے شمالی وزیرستان کے ضلع دیواگر کے عمومی علاقے میں پاکستانی فوجیوں پر فائرنگ کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کی جانب سے دہشتگردوں کو فوجیوں نے مناسب انداز میں جواب دیا جس کے نتیجے میں دہشت گردوں کو بھاری جانی نقصان پہنچا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ فائرنگ کے تبادلے کے دوران حوالدار تیمور، نائیک شعیب  اور سپاہی ثاقب نواز شہید ہوئے ہیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان دہشت گردوں کی جانب سے افغان سرزمین کو پاکستان کے خلاف سرگرمیوں کے لیے استعمال کرنے کی شدید مذمت کرتا ہے اور توقع کرتا ہے کہ افغان حکومت مستقبل میں ایسی سرگرمیوں کی اجازت نہیں دے گی۔

Advertisement

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج دہشت گردی کی لعنت کے خلاف پاکستان کی سرحدوں کے دفاع کے لیے پرعزم ہے اور ہمارے بہادر جوانوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان نے اخراجات کو کم کرنے کا پلان آئی ایم ایف سے شیئر کردیا
فیکٹریوں اور بینکوں سے بھاری رقم لے کر جانے والوں کو لوٹنے والا سب سے بڑا گروہ پکڑا گیا
رواں مالی سال معاشی شرح نمو کا ہدف حاصل نہ ہونے کا خدشہ
کرغزستان سے پاکستانیوں کی واپسی کیلئے کے پی حکومت کا اہم اعلان
پاکستان اور ترکیہ دوملک اور ایک قوم ہیں، ترک وزیر خارجہ
‘پاک ایران تعلقات کے حوالے سے ایرانی صدر کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا 
Next Article
Exit mobile version