Advertisement

عون چوہدری وزیراعظم کے مشیر مقرر

ترین گروپ

جہانگیر ترین گروپ کے اہم رہنما عون چوہدری کو وزیراعظم کا مشیر مقرر کردیا گیا ہے۔

عون چودھری کی بطور مشیر تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

اس حوالے سے عون چوہدری کا کہنا تھا کہ مرکز میں عہدہ دینے پر وزیراعظم کا شکر گزار ہوں۔

عون چوہدری پاکستان تحریک انصاف کے اہم رکن اور عمران خان کے قریبی ساتھیوں میں سے ایک تھے جنہوں نے اپنے پولیٹیکل کیریئر کا آغاز چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کے پولیٹیکل سیکٹری کے بطور کیا تھا۔

عون چوہدری ایک سیاسی منحرف ہیں جنہوں نے صرف ایک سال تک سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے غیر معمولی مشیر کے طور پر کام کیا تھا۔

Advertisement

اس سے قبل وہ سابق وزیراعظم پاکستان عمران خان کے پرسنل سیکرٹری تھے، وہ کافی دیر تک بنی گالہ (عمران خان کی رہائش گاہ) میں چیئرمین سیکرٹریٹ کے سربراہ بھی رہ چکے تھے۔

13 ستمبر 2019 کو سابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے انہیں ہر معاملے میں غیر ضروری طور پر ملوث ہونے پر ان کے عہدے سے ہٹا دیا تھا جس کے بعد انہوں نے جہانگیر خان ترین کے لائے گئے تمام ایم این ایز اور ایم پی ایز کو ایک گروپ میں اکھٹا کیا اور گروپ میں مرکزی رکن کے طور پر تمام تر ذمہ داریاںپوری کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
Advertisement
Next Article
Exit mobile version