جانیں! 5 ایسی غذائیں جنہیں کھانے سے ایکنی ہوتی ہے

آج آپ کو ایسے کھانے بتاتے ہیں جن کو کھانے سے ایکنی کی شکایت ہونے اور اس کے بڑھنے کے خدشات زیادہ ہوتے ہیں۔
آئلی کھانے
آئلی کھانوں میں غیر حل شدہ فیٹ اور انسیچوریٹڈ فیٹ زیادہ مقدار میں ہوتا ہے جو کہ جلد پر میل اور ایکنی کے پس والے دانوں اور نوکیلے دانوں کے پیدا ہونے کی بڑی وجہ ہے لہٰذا آئلی کھانوں کی زیادتی سے بچیں ۔
کولڈرنکس اور سوڈا
کولڈرنک اور سوڈا شربت نہ پیئیں، ان کو پینے سے ایکنی ہونے کی وجہ یہ ہے کہ ان میں فائبر موجود نہیں ہوتا جو کہ جلد کی اوپری سطح پر نقصان دہ انزائمز ابھارتے ہیں۔ اسی لئے ان مشروبات کو زیادہ استعمال کرنے سے گریز کریں۔
آلو کے چپس
آلو کے چپس کھائے بغیر لوگوں کا دن نہیں گزرتا مگر ان کو کھانا کم کردیں کیونکہ یہ چپس پسینہ نکالنے والے اجزاء (سبیشیئس گلینڈز) کی تعداد میں اضافہ ہو جاتا ہے جو ایکنی پیدا کرتے ہیں۔
ڈیری پراڈکٹس
ڈیری پراڈکٹس میں انسولینوجک ریڈیکلز زیادہ ہوتے ہیں جن کو اگر بہت زیادہ استعمال کیا جائے تو یہ جلد پر ایکنی سمیت داغ دھبوں اور کھلے مساموں میں جراثیموں کے پیدا ہونے کا سبب بنتے ہیں۔
بازار کا کھانا
بعض اوقات بازار کا کھانا غیر معیاری تیلوں اور ایکسپائرڈ اشیاء سے بنا ہوتا ہے جن میں فرکٹوز اور اینٹی ڈسنفیکٹڈ کیمیائی مرکبات پائے جاتے ہیں جو جسم کے کسی بھی حصے میں خارش اور ایکنی کی وجہ بنتے ہیں۔ اس لئے اب خوبصورت نظر آنا ہے اور خود کو حسین بنانا ہے تو ان غذاؤں کو کم استعمال کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

