Advertisement

ورلڈ کپ جیتے تو دھونی کے چرچے، ہربھجن سنگھ نے مزاحیہ انداز میں کیا کہا ؟

بھارتی سابق اسپنر ہربھجن سنگھ نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ بھارت ورلڈ کپ جیتے تو دھونی کا نام آتا ہے تو کیا باقی کھلاڑی لسی پینے گئے تھے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق آئی پی ایل کے میزبان براڈ کاسٹر کے پری میچ شو میں گفتگو کے دوران محمد کیف نے شریاس ایر کا حوالہ دیا اور کہا کہ ان کی کپتانی نے ان کی سابق فرنچائز دہلی کیپٹلز کو 2020 کے سیزن کے فائنل تک پہنچایا۔

ہربھجن سنگھ  نے محمد کیف کے اس نظریے کی تردید کی اور پوچھا کہ کیا باقی کھلاڑی گلی ڈنڈا کھیل رہے تھے؟

ہربھجن سنگھ نے اس موقع پر کہا کہ جب آسٹریلیا ورلڈ کپ جیتتا ہے تو پوری ٹیم کو کریڈٹ جاتا ہے، لیکن جب ہندوستان نے اسے جیتا تو ایم ایس دھونی ہی تھے جن کی تعریف کی گئی۔

https://twitter.com/91_arghya/status/1513531623928606721?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1513531623928606721%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fsports.ndtv.com%2Fcricket%2Fbaaki-lassi-peene-gaye-the-harbhajan-singhs-epic-comment-on-2011-world-cup-win-to-prove-cricket-is-a-team-game-2885373

Advertisement

ہربھجن سنگھ نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ جب آسٹریلیا ورلڈ کپ جیتتا ہے تو سرخیاں ہوتی ہیں کہ آسٹریلیا نے ورلڈ کپ جیتا.

ہربھجن نے 2011 کے ورلڈ کپ کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ  اس وقت جب ہندوستان نے ورلڈ کپ جیتا تو سب نے کہا، ‘ایم ایس دھونی نے ورلڈ کپ جیتا، تو باقی کے 10 کھلاڑی لسی پینے گئے تھے؟.

ہربھجن نے کہا کہ باقی 10 کھلاڑیوں نے کیا کیا؟ گوتم گمبھیر نے کیا کیا؟ باقیوں نے کیا کیا ؟۔

ہربھجن نے نشاندہی کی کہ فتح تب ممکن ہے جب کھلاڑیوں کا ایک گروپ اپنی بات کو مزید ثابت کرنے کے لیے ایک ساتھ اچھا کھیلے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کوشش ہوگی بابر اعظم کو آؤٹ کرکے شائقین کو چپ کروائیں، جنوبی افریقی کپتان
17 سال بعد فیصل آباد میں کرکٹ کی واپسی؛ شاہین آفریدی جیت کے لیے پرعزم
جنوبی افریقی بیٹر ڈی کوک اور صائم ایوب کے ناپسندہ ترین ریکارڈ
لاہوریوں کا نیا ریکارڈ، پاک جنوبی افریقا میچ میں قذافی اسٹیڈیم ہاؤس فل
بڑی اننگز کا طویل عرصے سے انتظار تھا، اب تسلسل برقرار رکھنا ہے،  بابراعظم
کین ولیمسن کا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
Advertisement
Next Article
Exit mobile version