متحدہ اپوزیشن کا ہنگامی اجلاس آج ساڑھے 7 بجے طلب کرلیا گیا

وفاقی کابینہ کی تشکیل مزید ایک روز کی تاخیر کا شکار
سپریم کورٹ کے فیصلے کے تناظر میں متحدہ اپوزیشن نے اپنا ہنگامی اجلاس آج شام ساڑھے 7 بجے طلب کرلیا۔
ذرائع کے مطابق متحدہ اپوزیشن کی جانب سے آج شام ساڑھے 7 بجے ہنگامی اجلاس مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کی رہائش گاہ پر طلب کیا گیا ہے جس میں تمام جماعتوں کے رہنماؤں کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔
اجلاس میں سابق صدر آصف زرداری، چیئرمین پیپلزپارٹی اور پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سمیت اپوزیشن کی تمام جماعتوں کے رہنماؤں کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں متحدہ اپوزیشن مل کر سپریم کورٹ کا فیصلہ سنیں گے اور پھر عدالتی فیصلے سے متعلق اپنی مشترکہ حکمت عملی مرتب کریں گے۔
دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے ملکی سیاسی صورتحال کے پیش نظر مسلم لیگی عہدیداروں اور کارکنوں کے نام اہم پیغام جاری کیا ہے۔
خیال رہے کہ چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بینچ نے ملک کی موجودہ صورتحال پر کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا جو آج ساڑھے 7 بجے سنایا جائے گا۔
لارجر بینچ میں جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس منیب اختر، جسٹس مظہر عالم میاں خیل اور جسٹس جمال خان مندوخیل بھی میں شامل ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News