Advertisement

سنی لیون کا ہریتھک اور کرینہ سے دلچسپ سوال، ویڈیو وائرل ہوگئی

بالی وُڈ کی مشہور اداکارہ سنی لیون نے ہریتھک روشن اور کرینہ کپور سے دلچسپ سوالات کئے ہیں جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق معروف اداکارہ سنی لیون کے بالی ووڈ اسٹارز ہریتھک روشن اور کرینہ کپور سے دلچسپ سوال کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے جوکہ سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ کی نامور اداکارہ سنی لیون نے ٹَنگ ٹوئسٹر(مشکل ترین جملے کی ادائیگی کا چیلنج) کی ویڈیو ریکارڈ کی جس میں انہیں ’چندو کے چاچا نے چندو کی چاچی کو چاندی رات میں چاندی کے چمچے سے چٹنی چٹائی‘ کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے۔ یہ ٹنگ ٹوئسٹر بھارتی فلم ’کبھی خوشی کبھی غم‘ سے مشہور ہوا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ مذکورہ فلم میں کرینہ کپور اور ہریتھک روشن نے اپنے جلوے بکھیرے تھے اسی سبب سنی لیون نے اپنی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے دونوں اسٹارز سے سوال کیا کہ کیا انہوں ںے مشکل ترین جملہ ٹھیک سے ادا کیا ہے؟۔

سنی لیون کے ٹنگ ٹوئسٹر کی ویڈیو دیکھ کر ان کے مداحوں نے کامنٹ سیکشن میں قہقہوں کی انبار لگا دیئے ہیں اور وہ اس ویڈیو پر دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں۔

 خیال رہے کہ اداکارہ ان دنوں اپنی نئی فلم ’اوہ مائی گھوسٹ‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جوکہ جلد ریلیز کے لئے پیش کی جائے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
ڈکی بھائی کی اہلیہ سے رشوت لینے والے افسران سے کتنی رقم ملی؟ ایف آئی اے کا بڑا انکشاف
سدا بہار گیتوں‌ کے خالق تنویر نقوی کی برسی
عاصم اظہر کی انسٹاگرام پر واپسی؛ البم لانچ کیساتھ ہانیہ عامر کا نام پھر زیرِبحث
Advertisement
Next Article
Exit mobile version