ثنا خان نے یشما گِل کو کونسا قیمتی تحفہ دیا؟ ویڈیو

سابق بھارتی اداکارہ ثنا خان نے پاکستانی اداکارہ یشما گِل کو اپنا عید کا جوڑا بطورِ تحفہ دے دیا ہے۔
حال ہی میں پاکستانی اداکارہ عمرے کی ادائیگی کے لئے کعبہ روانہ ہوئی تھیں جہاں ان کی ملاقات اسلام کے خاطر شوبز کو خیرباد کہنے والی سابق بھارتی اداکارہ ثنا خان سے ہوئی۔
ان دونوں ستاروں کی ملاقات کے سوشل میڈیا پر خوب چرچے ہیں اور ان کی تصاویر بھی وائرل ہو رہی ہیں۔
تاہم یشما اور ثنا کی ایک ایسی ویڈیو بھی سامنے آئی ہے جس میں ثنا یشما کو تحائف دیتی نظر آ رہی ہیں۔
یہاں دلچسپ بات یہ ہے کہ بھارتی سابق اداکارہ نے یشما گِل کو اپنے ہی برانڈ حیا بائی ثنا خان کا اپنا عید کا جوڑا تحفے میں دے دیا جو وہ اپنے لئے عید پر پہننے کے لئے لائی تھیں۔
جس پر یشما گل نے اداکارہ کا شکریہ ادا کیا اور انہیں ایک بہترین انسان قرار دیا۔
یشما گل اور ثنا خان کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے اور سوشل میڈیا صارفین ثنا خان کے اس عمل کو خوب سراہا رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

