Advertisement

دنیا کا واحد پہاڑ جس سے ہر وقت آگ کے شعلے بلند ہوتے رہتے ہیں

یہ دنیا عجائبات سے بھری ہوئی ہے بس تحقیق اور دریافت کرنے کی دیر ہے، اسی میں آپ کو کئی درخت ہزاروں برس کے سایہ دیتے نظر آتے ہیں تو کبھی کوئی مقام اپنی پراسرایت کی بناپر آپ کو تجسس میں ڈال دیتا ہے۔

انہی عجائبات میں ترکی کا ایک پہاڑ بھی شامل ہے جوانوکھی خصوصیت کا حامل ہے۔ یہ پہاڑ رنگ اور بناوٹ کی بنا پر لوگوں میں خوف کی وجہ بناہوا ہے اور ساتھ ہی یہ بھی کہا جاتا ہے کہ یہاں جانا کسی خطرے سے خالی نہیں ہے۔

اس پہاڑ کا نام جمیرا ہے اور اس پہاڑ کی وجہ شہرت وہ آگ ہے جو اس میں ہروقت جلتی رہتی ہے۔

اس میں جگہ جگہ چھوٹے بڑے گڑھے موجود ہیں جن سے آگ کے شعلے بلند ہوتے رہتے ہیں۔ اس پہاڑ کا درجہ حرارت زیادہ ہونے کی بنا پر یہاں ہریالی بہت کم ہے، یہی وجہ ہے اس مقام پر جانے کے لئے  سیاحوں کوبھی خصوصی احتیاط برتنے کو کہاجاتا ہے۔

Advertisement

یہ پہاڑ حیرت انگیز طورسیاہ اور سفید رنگ لئے ہوئے ہے جس میں کہیں دھواں اور کہیں شعلے دکھائی دیتے ہیں جبکہ اس پہاڑ کے اندر لگی آگ کسی کچرے یا لکڑی کے جلنے کی بنا پر نہیں  بلکہ یہ قدرتی طور جل رہی ہے۔

اس پہاڑ سے متعلق یہ بات مشہور ہے کہ اس میں لگی آگ ماضی میں پہلی بار اولمپک کے لئے جلائی گئی تھی۔

اس پہاڑی مقام کے ارد گرد میتھین گیس وافر مقدار میں پائی جاتی ہے  یہی وجہ ہے کہ یہاں پر لگی ابھی تک موجود ہے اور زلزلوں نے ان شعلوں کو پہاڑ کی سطح تک پہنچادیا ہے۔

 لیکن ترکی میں موجود اس پہاڑ کے متعلق کچھ اور باتیں بھی مشہور ہیں یہی وجہ ہےکہ یونانی اسے مقدس مقام مانتے ہیں کیو نکہ ان کے نزدیک یہاں آگ کے دیوتا کا مندر موجود ہے، ہیفیستوزآگ کا دیوتا جو کہ آسمان کے دیوتا زیوس کا بیٹا تھا، چونکہ ہیفیستوز زیوس کی نافرمانی کا مرتکب ہواکرتا تھا اسی لئے زیوس نے ہیفیستوز کو پہاڑ پر پھینک دیا تھا اسی بنا پر یہ مقام یونانیوں کے لئے منفرد اہمیت رکھتا ہے جبکہ باقی دنیا اسے ایک عجوبہ کی نظر سے دیکھتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ماؤس کی طرح کام کرنے والا انوکھا چھلا تیار
دوران ڈرائیونگ باتیں کرنے اور مشورے دینے والی کار تیار
سوشل میڈیا ٹرینڈز فالو کرنے والے کن ذہنی امراض میں مبتلا ہوسکتے ہیں؟
بیماری کی صورت میں چیونٹیاں بھی انسانوں کی طرح احتیاطی تدابیر اختیار کرتی ہیں، تحقیق
غلطی سے ملازم 87 ہزار امریکی ڈالر کا مالک بن گیا، واپس کرنے سے انکار
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version