Advertisement

وزیراعظم کی اسرائیل کی جانب سے مسجد الاقصیٰ پر حملے کی مذمت

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے اسرائیل کی جانب سے مسجد الاقصیٰ پر حملے کی مذمت کی ہے۔

ہفتہ کو ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی طرف سے تشدد میں اضافہ انسانی حقوق اور انسانی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کے ساتھ کھڑا ہے۔

وزیر اعظم نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ بے گناہ فلسطینیوں کی جانوں کا تحفظ کرے اور بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی پاسداری کرے۔

گزشتہ روز مسجد الاقصیٰ میں نمازیوں پر اسرائیلی پولیس کی جارحیت میں 152 فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔

مسجد الاقصیٰ کی انتظامیہ کے مطابق اسرائیلی پولیس سورج طلوع ہونے سے قبل زبردستی مسجد میں داخل ہوئی جس وقت ہزاروں فلسطینی نماز کے لیے مسجد میں موجود تھے۔ انتظامیہ کے مطابق مسجد کے ایک محافظ کی آنکھ میں ربڑ کی گولی ماری گئی ہے۔

Advertisement

رمضان کے مقدس مہینے کی وجہ سے مسجد الاقصیٰ میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے لیے ہزاروں مسلمانوں کے جمع ہونے کی توقع کی جا رہی تھی۔

واضح رہے کہ مسجد الاقصیٰ مسلمانوں کا تیسرا مقدس ترین مقام ہے۔ پہاڑی پر تعمیر کی گئی یہ مسجد فلسطینیوں اور اسرائیل کے درمیان دہائیوں سے تنازع کا باعث بنی ہوئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اسلام آباد اور تہران کے درمیان براہ راست پروازوں کا آغاز، افتتاحی پرواز روانہ
زرمبادلہ کے ذخائر میں بڑی کمی ریکارڈ
سینیٹ کا اجلاس کل صبح طلب، آئینی ترمیم شامل نہیں
وزیراعظم سے ترک وزیر داخلہ کی ملاقات، پاکستان-ترکیہ تعلقات مزید مستحکم کرنے کا عزم
اراکین قومی اسمبلی کی ماہ ستمبر کی تنخواہوں کی ہوشربا تفصیلات سامنے آگئیں
کراچی: جناح اسپتال میں ڈاکٹرز کی افسرشاہی، مریض رل گئے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version