فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ 30 روز میں کرنے کا حکم عدالت میں چیلنچ

اسلام آباد ہائی کورٹ میں فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ 30 روز میں کرنے کا حکم چیلنچ کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کی جانب سے جنرل سیکرٹری اسد عمرنے سنگل بینچ کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کردی جس مین عدالت سے استدعا کی گئی کہ سنگل بینچ کا فیصلہ کالعدم قراردیا جائے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے الیکشن کمیشن کو 30 روز میں فیصلے کا حکم دیا تھا جس پر الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کی سماعت روزانہ کی بنیاد پرکرنے کافیصلہ کیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے فارن فنڈنگ کیس کا ریکارڈ اکبر ایس بابر کو دینے سے روکنے کی پی ٹی آئی کی درخواست مسترد کی تھی۔
اکبر ایس بابر کو ممنوعہ فارن فنڈنگ کیس کی کارروائی سے الگ کرنے کی درخواست بھی مسترد کرتے ہوئے اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے تحریری فیصلہ جاری کیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کی جانب سے اکبر ایس بابر کے خلاف درخواست خارج کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کا فیصلہ برقرار رکھا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے میڈیا سے گفتگو کی جس میں انھوں نے کہا کہ ویڈیو موجود ہیں جس میں عمران خان اور پی ٹی آئی رہنما کہتے تھے غیر جانبدار چیف الیکشن کمشنر تعینات کیا۔ یہ ویڈیو ثبوت ہیں کہ ہم نے کوئی اپنا بندہ تعینات نہیں کیا تھا۔
اسد عمر نے کہا کہ عمران خان نہیں چاہتے تھے کہ کوئی اپنا بندہ چیف الیکشن کمیشن لگایا جائے۔ اب لیکن جو رویہ ہم دیکھ رہے ہیں اس سے واضح ہے کہ یہ غیر جانبدار الیکشن کمیشن نہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

