اداکاروں کی جانب سے عبادت کی ویڈیوز شیئر کرنے پر صارفین نالاں

عبادت کریں مگر ویڈیوز اپ لوڈ کر کے شو آف نہ کریں، سوشل میڈیا صارفین فنکاروں پر برہم ہو گئے۔
رپورٹ کے مطابق فنکاروں کی جانب سے رمضان المبارک میں نماز پڑھنے اور عبادت کرنے کی ویڈیوز شیئر کرنے پر سوشل میڈیا صارفین نے برہمی کا اظہار کیا ہے۔
رمضان المبارک ایسا مہینہ جس میں ہر مسلمان ہی اپنے تمام کاموں کو پرے رکھ کر پروردگارِ اعلیٰ کی اطاعت میں جُٹ جاتا ہے، بلکل اسی طرح پاکستان شوبز سے وابستہ افراد بھی عبادت میں مصروف ہیں اور اپنی عبادتوں اور صحر و افطار کی ویڈیوز بھی شئیر کر رہے۔
حال ہی میں اداکارہ اریبہ حبیب کی سیٹ پر نماز پڑھتے ہوئے ویڈیو وائرل ہوئی اور چند روز قبل صبور علی نے اپنے شوہر اداکار علی انصاری کی نماز پڑھتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی۔
تاہم سوشل میڈیا صارفین جہاں فنکاروں کے اس روحانی پہلو کو دیکھ کر خوش ہیں، وہیں کچھ لوگ ان پر اس چیز کا دکھاوا کرنے پر تنقید کررہے ہیں جو مسلمانوں پر فرض ہے۔
ان ویڈیوز کو دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے یقیناً یہ دیکھ کر خوشی ہوئی کہ ہر کوئی عبادت کررہا ہے اور رمضان کے مقدس مہینے کی خوشیوں سے لطف اندوز ہورہا ہے لیکن سمجھ نہیں آرہی کہ فنکار اس کی تشہیر کیوں کررہے ہیں۔
صارفین نے کہا کہ آپ عبادت اپنے لیے کرتے ہیں دکھاوے کے لیے نہیں یہ غلط ہے۔
ایک اور صارف نے کہا اب عبادتوں کا بھی دکھاوا ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News