Advertisement

صدف کنول اُمید سے ہیں یا نہیں؟ بہروز سبزواری نے بتا دیا

پاکستان شوبز کے مشہورسینئر اداکار اور صدف کنول کے سسُر بہروز سبزواری نے صدف کنول کے اُمید سے ہونے کی تصدیق کردی ہے۔

معروف اداکار بہروز سبزواری اہلیہ کے ہمراہ رابعہ انعم کے رمضان شو میں شریک ہوئے، جہاں انہوں نے کیریئر سمیت ذاتی زندگی پر کھل کر باتیں کیں۔

شو کے دوران صدف کنول کے سسر یعنی بہروز سبزواری نے تصدیق کی کہ ان کی بہو اُمید سے ہے۔

یاد رہے کہ صدف کنول کے اُمید سے ہونے سے متعلق خبریں گزشتہ ماہ مارچ کے اختتام پر اس وقت شروع ہوئی تھیں جب کہ انہیں اداکار سلیم شیخ کی بیٹی کی شادی میں ڈانس کرنے سے گریز کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔

تاہم اس سے قبل صدف کنول، شہروز سبزواری یا بہروز سبزواری سمیت خاندان کے دوسرے افراد نے کوئی وضاحت نہیں کی تھی۔

Advertisement

اداکار نے صدف کنول کی خوب تعرفیں کیں اور کہا کہ وہ ان کے خاندان کا دل جیت چکی ہیں اور سب کی آنکھوں کا تارا ہیں۔

اس دوران انہوں نے صدف کی پریگنینسی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مداحوں سے درخواست ہے کہ وہ ان کی بہو صدف کنول کی صحت یابی کے لیے دعا کریں، کیوں کہ وہ اس وقت اُمید سے ہیں۔

اداکار نے خوشی کا اظہار کیا کہ وہ جلد دوسری بار کم عمری میں دادا بننے جا رہے ہیں۔

بہروز سبزواری نے کہا کہ وہ اپنے بیٹے شہروز کو زیادہ وقت نہیں دے پائے تھے، تاہم اب وہ اپنے پوتوں کو وقت دیں گے۔

Advertisement

خیال رہے کہ صدف کنول اور شہروز سبزواری نے مئی 2020 میں شادی کی تھی اور دونوں کے درمیان شادی سے قبل ہی تعلقات استوار ہو چکے تھے۔

تاہم اب دونوں کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش متوقع ہے جبکہ شہروز سبزواری کی اس کی سابق اہلیہ سائرہ شہروز سے بھی ایک بیٹی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
اداکارہ فجر شیخ رشتۂ ازدواج میں منسلک؛ شادی کی تصاویر وائرل
ممتاز گلوکارہ زبیدہ خانم کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version