Advertisement

واٹس ایپ کا گروپ کالز میں اہم فیچر کا اضافہ

واٹس ایپ کا گروپ کالز میں اہم فیچر کا اضافہ

دنیا بھرمیں ہرعمرکے افراد میں مقبول میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ ہرگزرتے دن صارفین کے لیے نئی سہولیات فراہم کرتا جا رہا ہے۔

گزشتہ ہفتے ہی واٹس ایپ نے اپنے استعمال کنندگان کے لیے کمیونٹی فیچرکا اعلان کیا تھا۔ جس کا مقصد موثرروابط کے لیے یکساں نوعیت کے حامل مختلف واٹس ایپ گروپس کو ایک ہی کمیونٹی میں رکھنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ کا صارفین کے لیے اہم فیچر کا اعلان 

آج واٹس ایپ نے گروپ کالزفیچرمیں اہم تبدیلی کرنے کا اعلان کردیا ہے جس کے بعد صارفین بیک وقت 32 افراد کو گروپ وائس کال میں شریک کرسکتے ہیں۔

ٹیکنالوجی ویب سائٹ گیجٹس 360 کے مطابق اس اقدام کا مقصد واٹس ایپ کے کمیونیٹی فیچرکومزید توسیع دینا ہے۔

Advertisement

واٹس ایپ کی جانب سے آخری بار2020 میں گروپ کال میں شریک افراد کی تعداد کو4 سے بڑھا کر 8 کردیا گیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ اپنے صارفین کے لیے مزید کچھ منفرد اورکارآمد فیچرزپرکام کررہا ہے جن میں سے کچھ ڈیولپمنٹ کے مراحل میں ہیں تو کچھ کی بی ٹا ٹیسٹنگ جاری ہے۔

ان فیچرزمیں میسیجزری ایکشنز، بڑی فائلزکی شیئرنگ، ڈس اپیئرنگ میسجزکو محفوظ کرنے، لوکیشن اسٹیکرکا ازسرنو ڈیزائن اورپرائیویسی سیٹنگ میں نئی تبدیلیاں شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ابھی یہ فیچر تیاری کے مراحل میں ہے اور امید ہے کہ آئندہ آنے والی اپ ڈیٹ میں اسے شامل کردیا جائے گا۔

تاہم ابھی تک یہ بات واضح نہیں ہے کہ اس فیچرکوصرف اینڈروئیڈ صارفین کے لیے پیش کیا جائے گا یا ایپل صارفین بھی اس سے مستفید ہوسکیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دوران ڈرائیونگ باتیں کرنے اور مشورے دینے والی کار تیار
صارفین کیلئے بڑی خبر؛ کیا واٹس ایپ جلد ایپل واچ پر دستیاب ہوگا؟
’اسمارٹ فون کیس‘ جو آپ کو موبائل کی لت سے چھٹکارہ دلائے!
زمین سے 40 ہزار گھنٹے کا مشاہدہ؛ مِلکی وے کہکشاں کی نئی اور حیران کن تصویر جاری
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version