Advertisement

بلوچستان میں آباد کشمیری مہاجرین ہمارے بھائی ہیں، وزیراعلیٰ بلوچستان

وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ بلوچستان میں آباد کشمیری مہاجرین ہمارے بھائی ہیں۔

وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر سردار تنویر الیاس خان نے وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو سے ملاقات کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے اندر انتہائی اپنائیت، محبت اور خیر سگالی کا جزبہ موجود ہے۔

تنویر الیاس نے کہا کہ حکومت بلوچستان کا حکومت آزاد کشمیر کو گرانقدر اور قیمتی تحفہ دینے پر وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کا انتہائی شکر گزار ہوں۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ کشمیری مہاجرین کے رہائشی ملازمتوں اور دیگر مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرینگے۔

میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ بلوچستان کے عوام مقبوضہ کشمیر کے عوام کی تحریک آزادی کی مکمل حمایت کرتے ہیں، بلوچستان میں آباد کشمیری مہاجرین ہمارے بھائی ہیں۔

Advertisement

علاوہ ازیں وزیر اعظم تنویر الیاس نے کہا کہ بلوچستان میں دہشتگردی کے خلاف جنگ اور دشمن قوتوں کے خلاف نبرد آزما افواج پاکستان کے جوان اور قیادت خراج تحسین کے لائق ہیں۔

تنویر الیاس نے مزید کہا کہ مسلح افواج پاکستان کے جوانوں نے بلوچستان کے اندر جانوں کی قربانیاں دے کر تاریخ رقم کی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار دوحہ پہنچ گئے
رحیم یار خان، دریائے سندھ میں اونچے درجے کا سیلاب، زمیندارہ بند ٹوٹنے سے دیہاتوں میں تباہی
حب کینال کا مرمتی کام مکمل، پانی کی فراہمی تاحال معطل
کراچی: شربت والے کے روپ میں جنسی درندے کے خلاف مزید مقدمات درج
معرکہ حق میں شکست کے بعد بھارت جنگی سازوسامان کے جعلی ماڈلز بنانے پر مجبور
پنجاب اسمبلی میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کی قرارداد جمع
Advertisement
Next Article
Exit mobile version