اریبہ حبیب نے شوہر کے ہمراہ بیرونِ ملک منتقل ہونے کا فیصلہ کرلیا

پاکستانی اداکارہ اریبہ حبیب نے بیرون ملک منتقل ہونے کا فیصلہ کر لیا۔
حال ہی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی پاکستانی اداکارہ اریبہ حبیب نے جلد ہی شوہر کے ہمراہ بیرونِ ملک منتقل ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے یہ اعلان اریبہ نے رمضان شو کے دوران کیا۔
صنعت کار سعدین عمران سے شادی کے بندھن میں بندھنے والی اداکارہ اریبہ حبیب میزبان رابعہ انعم کے رمضان شو میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے شادی سمیت شادی کی بعد کی زندگی پر بھی کھل کر بات کی، اسی دوران اداکارہ نے تصدیق کی کہ وہ جلد شوہر کے ہمراہ بیرون ملک منتقل ہوجائیں گی۔
اریبہ حبیب نے کہا کہ شادی کے بعد ان کی زندگی میں کوئی خاص تبدیلی نہیں آئی، البتہ انہیں والدہ یاد آتی ہیں اور ابھی تک والدہ انہیں ہر رات کو فون کرکے ان کا حال پوچھتی ہیں۔
اداکارہ نے بتایا کہ ان کے مطابق ابھی تک وہ شادی کے بعد اسی شہر میں ہی رہ رہی ہیں، جہاں وہ پیدا ہوئیں اور پلی بڑھیں مگر جلد ہی وہ بیرون ملک چلی جائیں گی، جس کے بعد انہیں معلوم ہوگا کہ شادی کے بعد کی زندگی کیسی ہوتی ہے۔
اریبہ حبیب نے بتایا کہ وہ اور ان کے شوہر تو 2021 کے وسط میں ہی شادی کرنا چاہ رہے تھے مگر کورونا کی وجہ سے ان کی شادی میں کچھ تاخیر ہوئی۔
اداکارہ نے بتایا کہ شادی کے کچھ ہی ہفتوں بعد ان کے شوہر واپس بیرون ملک چلے گئے تھے، جس کے بعد وہ کچھ وقت کے لیے پاکستان آئے مگر پھر واپس چلے گئے۔
اریبہ حبیب نے بتایا کہ ان کے شوہر جرمنی میں رہتے ہیں اور عید کے موقع پر وہ واپس آئیں گے۔
ایک سوال کے جواب میں اریبہ حبیب نے کہا کہ وہ جلد جرمنی منتقل ہوجائیں گی، کیوں کہ ان کے شوہر وہیں رہتے اور کاروبار کرتے ہیں۔
اداکارہ نے بتایا کہ ان کے بیرون ملک منتقل ہونے کے تمام انتظامات مکمل ہو چکے ہیں، وہ ایک ڈرامے کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، جیسے وہ شوٹنگ مکمل کروائیں گی وہ جرمنی چلی جائیں گی۔
ایک اور سوال کے جواب میں اریبہ حبیب نے واضح کیا کہ وہ جرمنی منتقل ہونے کے بعد شوبز سے کنارہ کشی نہیں کریں گی بلکہ سال کے اختتام پر پھر واپس پاکستان آکر اپنی مصروفیات میں مصروف ہوجائیں گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News