Advertisement

اسموگ پر قابو پانے کیلئے ابھی سے کام شروع کرنا ہو گا، چیف سیکرٹری پنجاب

چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل نے کہا ہے کہ اسموگ پر قابو پانے کیلئے ابھی سے کام شروع کرنا ہو گا۔

چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری اور تمام محکموں کے سیکرٹریز نے شرکت کی۔

  کامران علی افضل نے کہا کہ سرکاری امور کی انجام دہی کسی صورت متاثر نہیں ہونی چاہیے، افسران کی کارکردگی کی جانچ کیلئے کے پی آئیزمتعارف کرائے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تمام افسران آن لائن پورٹل پر مکمل ڈیٹا کی دستیابی دس روز میں یقینی بنائیں اور زیر التواء پنشن کیسز جلد از جلد نمٹانے کی کوشش کریں۔

کامران علی افضل نے کہا ہے کہ اسموگ پر قابو پانے کیلئے ابھی سے کام شروع کرنا ہو گا، دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں اور ماحولیاتی آلودگی کا باعث بننے والی فیکٹریوں کیخلاف کارروائی کی جائے۔

Advertisement

چیف سیکرٹری پنجاب نے کہا کہ تمام محکمے انسداد ڈینگی کے حوالے سے جاری گائیڈلائنز پر عملدرآمد یقینی بنائیں، صوبہ بھر میں انسداد ڈینگی سرگرمیوں اور اسپرے کے عمل کو تیز کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کو ریلیف کی فراہمی کیلئے رمضان بازاروں میں بہترین انتظامات کیے جائیں۔

چیف سیکرٹری نے تمام محکموں کے سیکرٹریز کو رمضان بازاروں کے دورے کرنے کی ہدایت کی۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان سے مانچسٹر جانے والوں کے لیے خوشخبری
معصوم ارتضیٰ کی شہادت باہمت والدین کی استقامت اور وطن سے لازوال محبت کی انمول داستان
الیکشن کمیشن نے ملک میں ووٹرز کا ڈیٹا جاری کر دیا
فتنہ الہندوستان کا دہشتگرد افغانستان میں پراسرار طور پر ہلاک
سونا کتنا مہنگا؟ قمیت میں مزید اضافہ ریکارڈ
پنجاب: کچے کے ڈاکوؤں نےدو مغویوں کو قتل کردیا، تین کے بدلے تاوان کا مطالبہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version