Advertisement

لوگوں کی خواہش پر فیصلہ دیا تو کل لوگ تقسیم ہوں گے، سپریم کورٹ

سپریم کورٹ

چیئرمین پی ٹی آئی کی توشہ خانہ کیس میں ٹرائل روکنے کی استدعا مسترد

عدالتِ عظمٰی نے آرٹیکل 63 اے کی تشریح سے متعلق کیس میں ریمارکس دیے کہ لوگوں کی خواہش پر فیصلہ دیا تو کل لوگ تقسیم ہوں گے۔ 

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں آرٹیکل 63 اے کی تشریح سے متعلق صدارتی ریفرنس کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے عدلیہ کو تنقید کا نشانہ بنانے پربرہمی کا اظہارکیا۔

سماعت کے دوران چیف جسٹس آف پاکستان عمرعطا بندیال نے کہا کہ اس ملک کے سیاست دانوں میں اتنی ہمت ہونی چاہیے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے ساتھ کھڑے ہوں۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ دس سے پندرہ ہزارلوگ اکھٹے کرکے عدالتی فیصلوں پر تنقید شروع کردی جاتی ہے۔ ہم نے اپنا کام کیا۔

چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ ہم آئین کے محافظ ہیں۔ بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کی گئی اس لیے ہم نے نوٹس لیا۔

Advertisement

جسٹس جمال خان مندوخیل نے کہا کہ پارلیمنٹ نے تین مرتبہ ترامیم کیں لیکن منحرف اراکین کی نااہلی کی مدت کا تعین نہیں کیا گیا۔

سماعت کے دوران عدالت نے ریمارکس دیے کہ لوگوں کی خواہش پر فیصلہ دیا تو کل لوگ تقسیم ہوں گے۔ پارلیمنٹ کے کرنے کا کام ہم سے کیوں کرانا چاہتے ہیں؟

جسٹس جمال خان مندوخیل نے کہا کہ کل دس پندرہ ہزار لوگ کھڑے ہوجائیں گے اور کہیں گے کہ ہم نہیں مانتے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی
صدر مملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version