Advertisement

اسحاق ڈار ریفرنس، آئندہ سماعت پر ایڈوکیٹ قاضی مصباح اپنے حتمی دلائل دیں گے

اسحاق ڈار

اسحاق ڈارکو احتساب عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا، تمام بنک اکاؤنٹس، اثاثے بحال

احتساب عدالت نے اسحاق ڈار کیخلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے ریفرنس کی سماعت کی مزید کارووائی 13 اپریل تک ملتوی کردی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی احتساب عدالت میں سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار ریفرنس سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔

 سابق وزیر خزانہ اسحق ڈار کیخلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کی۔

نیب پراسیکیوٹر افضل قریشی اور ریفرنس میں شریک ملزمان کے وکلا عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔

شریک ملزم کے وکیل حشمت علی نے اپنے دلائل ری فریش کر دیے جبکہ آئندہ سماعت پر ایڈوکیٹ قاضی مصباح اپنے حتمی دلائل دینگے۔

Advertisement

شریک ملزمان نے نیب ترمیمی آرڈیننس کے تحت ریفرنس کو دوبارہ چیلنج کر رکھا ہے۔

عدالت نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے ریفرنس کیس میں بریت کی درخواستوں پر فیصلہ پھر مؤخر کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی احتساب عدالت میں سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے ریفرنس سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔

احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر نے ریفرنس کی سماعت کی جبکہ نیب پراسیکیوٹر افضل قریشی، شریک ملزمان کے وکلا عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔

گذشتہ سماعت کے دوران جج محمد بشیر نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ سے متعلقہ ریکارڈ واپس عدالت آگیا ہے جبکہ ریفرنس میں شریک ملزمان کے وکلا کی جانب سے بریت کی درخواستوں پر فیصلہ نہ سنانے کی استدعا کی گئی تھی

ایڈووکیٹ قاضی مصباح نے کہا کہ عدالت تمام دلائل کو ایک بار ری فریش کرنے کی اجازت دے جبکہ نیب کے پراسیکیوٹر افضل قریشی نے کہا کہ اس کی ضرورت نہیں، سب چیزیں عدالت کے سامنے آ چکی ہیں۔

Advertisement

جج محمد بشیر نے کہا کہ قانون کے تحت ملزمان کے وکلا کو یہ حق حاصل ہے۔

احتساب عدالت نے شریک ملزمان کی جانب سے بریت کی درخواستوں پر فیصلہ پھر مؤخر کرتے ہوئے سماعت مزید کارووائی کیلئے 6 اپریل تک ملتوی کردی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
’’کراچی میں روڈ نہیں، صرف چالان ہیں، فیصلہ واپس نہ لیا گیا تو احتجاج ہوگا‘‘
پاکستان غزہ جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد کیلئے واضح موقف پیش کرے گا، دفترخارجہ
مشرف علی زیدی عالمی میڈیا کےلئے ترجمان وزیراعظم مقرر، عطا اللہ تارڑ کی تصدیق ، نو ٹیفکیشن جاری
پنجاب اسمبلی کا 34 واں اجلاس کل شروع ہوگا، اہم بلز اور حکومتی امور پر بحث متوقع
ریڈ لائن منصوبہ عوام کیلیے وبال جان، پیپلزپارٹی نے کراچی کو تجربہ گاہ بنا دیا، حافظ نعیم الرحمان
صدر زرداری دوحہ میں پاکستان کے سماجی و معاشی عزم کو عالمی سطح پر اجاگر کریں گے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version