Advertisement

عوام کو سستی اشیاء کی فراہمی شروع ہو چکی ہے، مریم اورنگزیب

سستی اشیاء کی فراہمی

وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ آٹا چینی گھی کے ستائے عوام کو سستی اشیاء کی فراہمی شروع ہو چکی ہے۔

وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کی جانب سے وزیراعظم شہباز شریف کی دو ہفتے کی کارکردگی کا جائزہ پیش کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اس مختصر عرصے میں جو کر دکھایا جو سابق وزیراعظم عمران خان چار سال میں سوچ بھی نہیں سکتے تھے۔

وزیراطلاعات نے کہا کہ چینی کی قیمت پچاسی روپے سے کم ہو کر ستر روپے فی کلو ہوگئی ہے اور دس کلو آٹے کا تھیلا اب پانچ سو پچاس روپے کی بجائے چار سو روپے میں دستیاب ہے۔

مریم اورنگزیب نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے خضدار کچلاک شاہراہ کو دو سے چار رویہ اور پھر اگلے مرحلے میں چھ رویہ کرنے کے سیکشن 1 اور 2  کا سنگ بنیاد رکھا۔

Advertisement

وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان کے نوجوانوں کو ہنرمند بنانے کے لئے پاکستان کی سب سے جدید ترین ٹیکنیکل یونیورسٹی کے منصوبے کا اعلان کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کوئٹہ کے لئے راولپنڈی، اسلام آباد، لاہور، ملتان،  کراچی کی طرح کوئٹہ میں بھی میٹرو چلانے کی فزیبیلیٹی بنانے کا حکم دیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان کے غریب ترین پانچ لاکھ لوگوں کو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے امداد دینے کا اعلان کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا
لاہور کا فضائی معیار شدید آلودہ قرار
آبادی اور کلائمیٹ چینج پاکستان کی بقا کامسئلہ ہے، محمداورنگزیب
شہر قائد میں خنک راتیں، دن گرم اور خشک رہے گا
27 ویں آئینی ترمیم کے حق میں قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع
چمن باڑدر پر افغان عناصر کی فائرنگ، سیکیورٹی فورسز کا ذمہ دارانہ جواب
Next Article
Exit mobile version